جی-7 میں پی ایم مودی کی زیلینسکی سے ملاقات، امن اور تعاون پر زور
ایوین، 18 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-7 سربراہی کانفرنس کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں ت
جی-7 میں پی ایم مودی کی زیلینسکی سے ملاقات، امن اور تعاون پر زور


ایوین، 18 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-7 سربراہی کانفرنس کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں تعاون اور باہمی رابطوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جو مختلف شعبوں میں شراکت داری کی شکل میں نظر آ رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملاقات کے دوران ہندوستان اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلووں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارتی تعلقات کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اقتصادی تعاون کو دوبارہ مضبوطی مل سکے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستان ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہے گا اور انسانی اقدار کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں اہم مانا جا رہا ہے۔

جی-7 کانفرنس کے دوران ہونے والی یہ ملاقات عالمی سطح پر جاری تنازعات کے درمیان بات چیت اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم مانی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande