چمبل گھڑیال کے کپتان شبھم شرما نے مسلسل جیت سے پرجوش کہا، تیاریاں کامیابی کا باعث بنیں
اندور، 18 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش لیگ (ایم پی ایل) ٹی20 سندھیا کپ 2026 میں چمبل گھڑیال کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے اب تک اپنے تمام سات میچ جیت کر ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ کپتان شبھم شرما نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا
جیت


اندور، 18 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش لیگ (ایم پی ایل) ٹی20 سندھیا کپ 2026 میں چمبل گھڑیال کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے اب تک اپنے تمام سات میچ جیت کر ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ کپتان شبھم شرما نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگاتار فتوحات حاصل کرنا بہت ہی شاندار تجربہ ہے اوراس کے لیے ٹورنامنٹ سے قبل سخت تیاری نے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

چمبل گھڑیال کی اس سیزن میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کل رات، ٹیم نے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں بندیل کھنڈ بلز کو 39 رنوںسے شکست دے کر مسلسل ساتویں جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

بندیل کھنڈ بلز کے خلاف جیت کے بعد کپتان شبھم شرما نے کہا، لگاتار ساتویں جیت بہت اچھا لگ رہا ہے۔ جب تک ہم جیتتے رہتے ہیں، ڈریسنگ روم کا ماحول مثبت رہتا ہے۔ تاہم، ہم جانتے ہیں کہ اب بھی ایسے کچھ شعبے ہیں جہاں ہم بہتری لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر میچ مختلف چیلنجز پیش کرتا ہے اور آج کا دن بھی وہی تھا۔ ہم نے کچھ وکٹیں جلد گنوائیں، اس لیے شراکت قائم کرنا بہت ضروری تھا۔ کپتان شرما نے کہا کہ ہماری پری ٹورنامنٹ کی تیاری نے ہماری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم نے گوالیار میں ایک ساتھ اچھی تربیت کی، ایک مضبوط ٹیم بانڈ تیار کیا اور یہ سمجھ ہمیں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد کر رہی ہے۔ پہلے بیٹنبلے بازی کرتے ہوئے چمبل گھڑیال نے کپتان شبھم شرما (81) اور تریپوریش سنگھ (50) کی شاندار اننگز کی بدولت اپنے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 218 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ، انکش سنگھ (26)، امن بھدوریا (15)، میور پٹیل (13 ناٹ آو¿ٹ) اور اویس خان (7) نے رن بنائے۔

بندیل کھنڈ بلز کے لیے اننت دوبے نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ یش پاٹیدار، ہرشیت پارسائی، شیوانگ کمار اور وکرانت بھدوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے بعد219کے ہدف کے تعاقب میں، بندیل کھنڈ بلز کو بھومیش مجالدا کی صورت میں ابتدائی دھچکا لگا، جو ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ شیوانگ کمار اور ابھیشیک پاٹھک نے دوسری وکٹ کے لیے 36 رن جوڑ کر اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن شیوانگ 9 گیندوں پر 12 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ پاٹھک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، انہوں نے 18 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ اس کے بعد ہرش گاولی اور پارتھ گوسوامی آخر تک لڑے، لیکن اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ ہرش 48 گیندوں پر 70 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے، جب کہ گوسوامی نے 44 گیندوں پر 55 رن بنائے۔

چمبل گھڑیال کی جانب سے تریپوریش سنگھ نے 2 جبکہ اویش خان اور سندیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande