ویمنز ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی
نئی دہلی ،14جون (ہ س )۔ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیمائن کیمبل کی شاندار 90 رنوں کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے شکست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق ساو¿تھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی جس نے
ویمنز ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی


نئی دہلی ،14جون (ہ س )۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیمائن کیمبل کی شاندار 90 رنوں کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے شکست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق ساو¿تھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 162رنز اسکور کئے۔

بروک ہالیڈے نے 40، ایسا بیلا گیز نے 39رنز کی اننگز کھیلیں، الیا ایلین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، شیمائن کیمبل نے ذمے دارانہ اندا ز میں بیٹنگ کی اور ناٹ آو¿ٹ رہتے ہوئے 90 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو سات وکٹ سے فتح سے ہمکنار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande