
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) نے اتوار کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے 2026 دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے 32 رکنی ہندوستانی ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم میں 22 مرد اور 10 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔
اس ٹیم میں دو بار کے اولمپک میڈلسٹ اور اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایتھلیٹس انیمیش کجور اور گروندر ویر سنگھ، گل ویر سنگھ، تیجس شرسے سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
ہندوستانی مرد کھلاڑیوں میں گر یندر ویر سنگھ (100 میٹر)، انیمیش کجور (200 میٹر)، گل ویر سنگھ (5000 میٹر/10،000 میٹر)، تیجس اشوک شرسے (110 میٹر رکاوٹ دوڑ)، یشس پی اور سنتوش کمار تملارسن (400 میٹر رکاوٹ دوڑ)، سرویش انیل کشارے اورآدرش رام جے (اونچی کود) دیو مینا اورکلدیپ کمار(پول والٹ) شری شنکر ایم اور لوکیش ستیہ ناتھن (لمبی چھلانگ)، پروین چتر ویل اور سیلوا پربھو (ٹرپل جمپ)، سمردیپ سنگھ گل اور تجندرپال سنگھ تور (شاٹ پٹ)، نیرج چوپڑا، روہت یادو اور یشویر سنگھ (جیولین تھرو)، تیجسون شنکر (ڈیکاتھلان اور لانگ جمپ) وشال ٹیکے اور راجیش رمیش (400میٹر اور 4x400 میٹرریلے)شامل ہیں۔
خواتین ایتھلیٹس میں پارول چودھری (3000 میٹر اسٹیپل چیس اور 5000 میٹر)، پوجا (ہائیجمپ)، منپریت کور (شاٹ پٹ)، سیما اور ندھی رانی (ڈسک تھرو)، روینہ اور پرینکا (10,000 میٹر ریس واک)، آنسا بابو، رشدیپ کور اور نیرو پاٹھک400 4xمیٹر ریلے مقابلے )کا انتخاب کیا گیا ہے ۔
اے ایف آئی کے مطابق نیرج چوپڑا اور سیلوا پربھو کا انتخاب 2026 کے کامن ویلتھ گیمز سے قبل ان کی کارکردگی پر منحصر ہوگا۔گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں 2026 کی قومی چیمپئن شپ کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک منعقد ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ