
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے تجربہ کار مڈفیلڈر منپریت سنگھ نے ہندوستانی ہاکی کی تاریخ میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ کیا ہے۔ روٹرڈیم، نیدرلینڈز میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ مینز پرو لیگ میچ میں میدان میں اترتے ہوئے، انہوں نے ہندوستانی ہاکی لیجنڈ اور ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی کے 412 بین الاقوامی میچوں کے ریکارڈ کی برابری کی۔
اس کامیابی کے ساتھ، منپریت ہندوستانی ہاکی کی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی مقابلے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ اس وقت واحد فعال کھلاڑی بھی ہے جس نے 400 سے زیادہ بین الاقوامی کیپس حاصل کی ہیں۔
ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی نے منپریت کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی برسوں کی محنت، لگن اور مسلسل عمدہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منپریت ہندوستانی ہاکی میں نمایاں شراکت جاری رکھیں گے اور کئی نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل بھولاناتھ سنگھ نے بھی منپریت کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ان کا سفر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دباو¿ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ان کی صلاحیت اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ان کی قیادت نے ہندوستانی ہاکی کو عالمی سطح پر قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی