فٹ بال ورلڈ کپ، سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر
فاکس بورو ،14جون (ہ س )۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سان فرانسسکو میں کھیلے گئے تی
فٹ بال ورلڈ کپ، سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر


فاکس بورو ،14جون (ہ س )۔

فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا، ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

سان فرانسسکو میں کھیلے گئے تیسرے دن کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور قطر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، میچ کے تمام وقت سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا پلہ واضح طور پر بھاری رہا جس نے حریف ٹیم پر کئی خطرناک حملے کئے۔پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں ایک فاو¿ل کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کو پنالٹی کک ملی جس پر بریل ایمبولو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

وقفے تک یہی اسکور رہا ، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش کرتی رہیں، میچ کے آخری لمحات میں آخر کار قطر کے کھلاڑیوں کی کوششیں کامیاب ہوئیں، ایک موو پر ا±ن کی جانب سے بوالم کھوکھی نے ہیڈ کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا، اسی اسکور پر میچ کا خاتمہ بھی ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande