خدمت کو اپنا سب سے بڑا فرض سمجھیں نوجوان افسران:صدرجمہوریہ ہند
دہرادون ، 13 جون (ہ س)۔ ہندوستانی مسلح افواج کی صدر اور سپریم کمانڈر صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ خدمت کو اپنا سب سے بڑا فرض سمجھیں اور ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہ
خدمت کو اپنا سب سے بڑا فرض سمجھیںنوجوان افسران:صدرجمہوریہ ہند


دہرادون ، 13 جون (ہ س)۔ ہندوستانی مسلح افواج کی صدر اور سپریم کمانڈر صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ خدمت کو اپنا سب سے بڑا فرض سمجھیں اور ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں ، تکنیکی ترقی اور پیچیدہ عالمی حالات کے اس دور میں ہندوستانی فوج کو مستقبل کے لیے تیار اور موافق رہنا چاہیے۔

ہفتہ کو انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے)، دہرادون کے چیٹ ووڈ ڈرل اسکوائر پر منعقدہ 158ویں ریگولر کورس اور 141ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے ، صدرجمہوریہ ہند نے 481 ہندوستانی جنٹلمین کیڈٹس کو فوجی افسران کے طور پر کمیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سخت ترین تربیتی پروگراموں میں سے ایک کو کامیابی سے مکمل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ نوجوان افسروں کی ہمت اور سمجھداری ان کی سب سے بڑی طاقت ہوگی۔

صدرجمہوریہ ہند نے پریڈ میں حصہ لینے والی نو خواتین کیڈٹس کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے اسے آئی ایم اے کی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ہندوستانی دفاعی افواج کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ خواتین کی زیر قیادت ترقی کی طرف ہندوستان کی پیش رفت کی ایک متاثر کن مثال بھی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے سالوں میں مزید خواتین آئی ایم اے میں شامل ہوں گی اور فوجی قیادت میں کردار ادا کریں گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ملٹری اکیڈمی عزت، ہمت اور قوم کی بے لوث خدمت کی علامت ہے۔ اس باوقار ادارے نے متعدد فوجی رہنما پیدا کیے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں اپنی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستان کے وقار کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کے کمانڈنٹ، انسٹرکٹرز اور پورے عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

صدرجمہوریہ نے دوست ممالک کے غیر ملکی کیڈٹس کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ممالک نے ہندوستان کو اعلیٰ ترین فوجی تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ کیڈٹس اپنے اپنے ممالک کی فوجوں میں امتیازی خدمات انجام دے کر اعزاز حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم اے میں تربیت حاصل کرنے والے دوست ممالک کے کیڈٹس دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستی، تعاون اور پرامن تعلقات کو مضبوط بنانے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم اے میں باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور پیشہ ورانہ تعلقات ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں ملنے والی تربیت اور اقدار سے غیر ملکی کیڈٹس علاقائی استحکام اور عالمی امن میں بھی کردار ادا کریں گے۔

نوجوان افسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان کا سفر نظم و ضبط، قربانی اور صبر کا رہا ہے۔ فوجی قیادت صرف حکم دینے کے بارے میں نہیں ہے ، بلکہ کردار ، ہمدردی اور عزم کے بارے میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور آرمی آفیسر، انہیں اپنے سپاہیوں کی رہنمائی اور دیکھ بھال کرنی چاہیے۔ انہیں اپنے طرز عمل کے ذریعے ایک مثال قائم کرنی چاہیے ، اعتماد پیدا کرنا چاہیے، اور ٹیم کے جذبے اور لگن کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی ایم اے کا نصب العین، ” بہادری اور ضمیر “ ہر افسر کی زندگی کا رہنما اصول ہونا چاہیے۔ کامیابی میں عاجزی اور مشکل حالات میں صبر کو برقرار رکھتے ہوئے، وہ ہندوستانی فوج اور قوم کے وقار کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے تمام نئے کمیشنڈ افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ فخر، مقصد اور حب الوطنی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande