
لکھنؤ، 13 جون (ہ س)۔ دہلی میں خراب موسم کا اثر ہوائی خدمات پر بھی نظر آ رہا ہے ۔ دہلی جانے والی آٹھ پروازوں کو لکھنؤ ہوائی اڈے کی طرف ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔ اموسی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کا خاص خیال رکھا اور موسم بہتر ہونے کے بعد پروازوں کو دہلی روانہ کر دیا گیا۔
اموسی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 2904، جو آندھرا پردیش سے دہلی جا رہی تھی، خراب موسم کی وجہ سے آدھی رات کو 12:00 بجے لکھنؤ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دی گئی۔ دہلی میں موسم بہتر ہونے کے بعد، پرواز 1:42 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔
اس طیارے میں کل 156 افراد سوار تھے۔ احمد آباد سے دہلی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ نمبر (6ای 932) کو دوپہر 12:18 بجے لکھنؤ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ موسم میں بہتری آنے کے بعد فلائٹ کو 1:52 بجے دہلی کے لیے روانہ کیا گیا ۔ اس پرواز میں 230 مسافرسوار تھے۔ پٹنہ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز (ایکس آئی 1029 )کو رات 02:30بجے دہلی کے لئے روانہ کیا گیاجس میں 147 مسافر سوار تھے۔ اسی طرح اڈیشہ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر (اے آئی 1847) صبح 12:59 پر لکھنؤ ایئرپورٹ پر اتری۔ موسم ٹھیک ہونے پر اسے 2:26 بجے لکھنؤ سے دہلی کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس میں 166 افراد سوار تھے۔
انڈیگو کی پرواز 6ای 6457،جو کہ منگلور سے دہلی کے لیے جا رہی تھی رات 1:06 بجے لکھنؤ ایئرپورٹ پر پہنچی اور 2:32 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔
ایئر آستانہ کی فلائٹ نمبر (کے سی 963) قازقستان سے دہلی جا رہی تھی۔ اسے 1:12 بجے لکھنؤ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ جب موسم بہتر ہوا تو یہ 2:52 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوئی ۔ اس کے علاوہ انڈیگو کی فلائٹ(نمبر 6ای 6636) جو ناسک سے دہلی جا رہی تھی ،اسے 1:20 بجے لکھنؤ کی طرف موڑ دیا گیا۔ جب دہلی میں موسم بہتر ہوا تو اسے بھی 3:20 بجے دہلی بھیج دیا گیا۔ اس پرواز میں 197 افراد سوار تھے۔ اسپائس جیٹ کی فلائٹ ایس جی 2478 پٹنہ سے دہلی جا رہی تھی۔ اسے 1:37 بجے لکھنؤ کی طرف موڑ دیا گیا۔ موسم بہتر ہونے پر فلائٹ کو دہلی روانہ کیا گیا، اس فلائٹ میں 84 افراد سوار تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد