ایران کے شدید ردعمل کے خوف سے ٹرمپ نے ایرانی یورینیم پر قبضہ کرنے کیلئے فوجی آپریشن کا حکم نہیں دیا!
واشنگٹن ،13جون(ہ س)۔دو با خبر ذرائع نے امریکی نیٹ ورک ’سی این این‘ کو بتایا ہے کہ اعلیٰ ترین امریکی جنرل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین نے گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں سینٹرل کمانڈ (سیٹں کام) کے ہیڈ کوارٹر کا خفیہ اور ہنگ
ایران کے ساتھ کوئی نقصان دہ معاہدہ نہیں کروں گا: امریکی صدرٹرمپ


واشنگٹن ،13جون(ہ س)۔دو با خبر ذرائع نے امریکی نیٹ ورک ’سی این این‘ کو بتایا ہے کہ اعلیٰ ترین امریکی جنرل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین نے گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں سینٹرل کمانڈ (سیٹں کام) کے ہیڈ کوارٹر کا خفیہ اور ہنگامی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے فوجی منصوبوں کا ذاتی طور پر جائزہ لینا تھا، جس کا ہدف طاقت کے زور پر انتہائی افزودہ یورینیم پر قبضہ کرنا ہے جو جوہری ہتھیار کی تیاری کے لیے درکار بنیادی جزو ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ اتنی اہم اور حساس تھی کہ اس کے لیے کین کو بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے فوری طور پر واپس آنا پڑا اور وہ 19 مئی کو بحر اوقیانوس پار کر کے فلوریڈا کے شہر ٹمپا پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بریفنگز کی ہنگامی اور اعلیٰ سطحی نوعیت اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ امریکی انتظامیہ اس انتہائی پ±ر خطر زمینی آپریشن کو ہری جھنڈی دکھانے کے کتنے قریب پہنچ چکی ہے۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان نے ممکنہ آپریشن کی تیاریوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ایک ذریعے نے بتایا کہ کین نے اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس طرح کے آپریشن کے لیے دستیاب آپشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ تاہم ٹرمپ نے یہ انتباہ ملنے کے بعد کہ اس اقدام کے نتیجے میں ایران کی جانب سے شدید رد عمل کا امکان ہے، جو جنگ کو طول دے سکتا ہے اور عالمی معیشت کو مزید بد امنی میں دھکیل سکتا ہے... صبر سے کام لینے کا فیصلہ کیا اور منصوبوں کو روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد میں ممکنہ ہلاکتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔آپریشن کے لیے یہ جدید منصوبہ بندی ٹرمپ کے ان متواتر بیانات کے تناظر میں سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے اور ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات ختم کرنے کے لیے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ٹرمپ نے پرسوں جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران جلد ہی، ممکنہ طور پر اس ہفتے کے اختتام کے دوران کسی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ایران کا افزودہ یورینیم جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی-ایرانی مذاکرات میں سب سے پیچیدہ مسائل میں سے ایک ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande