منی پور کے کاکچنگ میں اسلحہ، گولہ بارود اور ملٹری گریڈ کی اشیا کا بڑا ذخیرہ برآمد
امپھال، 13 جون (ہ س)۔ منی پور کے کاکچنگ ضلع میں ایک آپریشن کے دوران آسام رائفلز اور تھوبل پولیس کمانڈوز نے اسلحہ، گولہ بارود اور ملٹری گریڈ کی اشیاءکا ایک بہت بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ اس سے علاقے میں سرگرم باغی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ منی پور پول
منی


امپھال، 13 جون (ہ س)۔ منی پور کے کاکچنگ ضلع میں ایک آپریشن کے دوران آسام رائفلز اور تھوبل پولیس کمانڈوز نے اسلحہ، گولہ بارود اور ملٹری گریڈ کی اشیاءکا ایک بہت بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ اس سے علاقے میں سرگرم باغی نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر نے ہفتے کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاکچنگ ضلع کے پورناہیتوپوکپی علاقے میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسزنے امریکہ میںبنی 32 پستول اور ان کے گولہ بارود کے چار راونڈ، دو سنگل بیرل بریچ لوڈنگ (ایس بی بی ایل) بندوقیں، اور دو ڈیٹونیٹر برآمد کیے۔ برآمد شدہ گولہ بارود میں اے کے سیریز کے 17 راونڈ، ایس ایل آر کے 18 راونڈ ، 303 کے 29 راونڈ اور انساس کے تین راونڈ شامل ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک اسٹرائیکر اسپرنگ، دو ٹیئراسموک شیل، کے سی پی کے لوگو کے ساتھ 12 اسٹیکرز اور ایک بائی پوڈ بھی برآمد کیا۔

اس کے علاوہ، مشترکہ ٹیم نے بڑی مقدار میں فوجی سامان بھی برآمد کیا، جس میں 12 بلٹ پروف پلیٹیں، دو بلٹ پروف فائبر پلیٹیں، دو ہیلمٹ اور ایک بلٹ پروف جیکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 60 جنگی شرٹس، 57 جنگی پتلون، دو جنگی جیکٹس، 18 جنگی ٹوپیاں، آٹھ جوڑے جنگی جوتے، 23 جنگی بیلٹ، اور ایک ایم پی-5 سلنگ شامل تھے۔

حکام نے کہا کہ یہ بازیابی شورش زدہ ریاست میں باغی سرگرمیوں پر قابو پانے اور امن و امان برقرار رکھنے کی جاری کوششوں میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ برآمد شدہ تمام اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی سامان کو مزید تفتیش اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہیروک پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ریاست میں امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں کے درمیان، سیکورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں منی پور میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بازیابی اور عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande