میونسپل بھرتی گھوٹالہ میں ٹی ایم سی ایم ایل اے مدن مترا کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ
نئی دہلی ، 13 جون (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال میں میونسپل بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایم ایل اے اور سابق وزیر مدن مترا سے منسلک سات مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق بھ
میونسپل بھرتی گھوٹالہ میں ٹی ایم سی ایم ایل اے مدن مترا کے ٹھکانوںپر ای ڈی کا چھاپہ


نئی دہلی ، 13 جون (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال میں میونسپل بھرتی گھوٹالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایم ایل اے اور سابق وزیر مدن مترا سے منسلک سات مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق بھرتی کے عمل میں بے ضابطگیوں کے عوض رشوت لینے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای ڈی نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مدن مترا نے مختلف میونسپلٹیوں بالخصوص کمرہٹی میونسپلٹی میں نااہل امیدواروں کی تقرری کے بدلے دلالوں کے ذریعے نقدی اور سونے کی شکل میں رشوت وصول کی تھی۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ مدن مترا اس طرح کی 125 سے زیادہ مبینہ غیر قانونی تقرریوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان تقرریوں میں امیدواروں کے اہلیت کے معیار کو نظر انداز کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

ای ڈی نے کہا کہ کیس کے مختلف پہلوو¿ں بشمول منی لانڈرنگ اور مبینہ بھرتی کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات جاری ہے۔ چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والی دستاویزات اور دیگر شواہد کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ کیس میں مزید انکشافات کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande