
نئی دہلی ، 13 جون (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے پیپر لیک، امتحان میں بے قاعدگیوں اور بے روزگاری کے مسائل پر مرکزی حکومت کے خلاف ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی 17 جون سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں طلبہ کانفرنسوں کا ایک سلسلہ شروع کریں گے ، جس میں طلبہ ، مسابقتی امتحان کے امیدوار ، اساتذہ اور نوجوان تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے پہلے مرحلے کے تحت راہل گاندھی 17 جون کو کوٹہ ، 10 جولائی کو پریاگ راج ، 11 جولائی کو پٹنہ اور 14 جولائی کو دہلی میں طلبہ کانفرنسوں سے خطاب کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan