آسام کابینہ نے روزگار مشن، آدھار کے اندراج پر پابندی اور سیٹلائٹ سٹی اتھارٹی کو منظوری دی
گوہاٹی، 13 جون(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما کی صدارت میں ہفتہ کودارلحکومت دیس پور کے لوک سیوا بھون میں منعقدہ آسام کابینہ کی میٹنگ میں روزگار پیدا کرنے، آدھار کے اندراج، شہری ترقی اور انتظامی اصلاحات سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ کابین
Assam-Cabinet-Employment-mission-Aadhaar-Ban-Sate


گوہاٹی، 13 جون(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما کی صدارت میں ہفتہ کودارلحکومت دیس پور کے لوک سیوا بھون میں منعقدہ آسام کابینہ کی میٹنگ میں روزگار پیدا کرنے، آدھار کے اندراج، شہری ترقی اور انتظامی اصلاحات سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے گئے۔

کابینہ نے ریاست میں وکست بھارت گارنٹی مشن برائے روزگار اور روزی روٹی (گرامین) (وی بی-جی رام جی ادھینیم،2025) کے نفاذ کے فریم ورک کو منظوری دی۔ اس اسکیم کو یکم جولائی 2026 سے نافذکیا جائے گا، جس کا بجٹ 2,000 کروڑ روپے ہے۔ یہ اسکیم 125 یوم مزدوری کا براہ راست روزگار فراہم کرے گی۔ پائیدار کمیونٹی اثاثوں کی تخلیق پر بھی خصوصی زور دیا جائے گا۔

ایک اور اہم فیصلے میں، کابینہ نے آسام میں 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے نئے آدھار اندراج پر پابندی کو منظوری دی۔ تاہم، معذور افراد، درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور چائے کے باغات وابستہ افراد کے لئے مستثنیٰ ہے۔ایس سی ، ایس ٹی اور چائے کے باغات سے وابستہ طبقے کے لیے یہ چھوٹ 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہے گی۔ یہ پابندی 18 سال سے کم عمر کے افراد پر نافذگو نہیں ہوگی۔

شہری ترقی کو تیز کرنے کے مقصد کے ساتھ، کابینہ نے گوہاٹی میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ایم ڈی اے) کے دائرہ اختیار میں اور اس کے ارد گرد سیٹلائٹ شہروں کی منصوبہ بندی، مالی اعانت اور ترقی کے لیے گوہاٹی سیٹلائٹ سٹیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ایس سی ڈی اے) کی تشکیل کو بھی منظوری دی۔

انتظامی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے، ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اب انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) سمیت آل انڈیا سروس کے افسران کے مرکزی یا بین ریاستی ڈیپوٹیشن کے لیے کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔

کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ آسام اسمبلی کا اگلا اجلاس 6 جولائی سے ہوگا، جس میں ریاست کا مکمل بجٹ پیش کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande