اروناچل پردیش میں ایک سڑک حادثے میں آسام کے پانچ نوجوانوں کی موت
سیپا (اروناچل پردیش)، 13 جون(ہ س)۔ اروناچل پردیش کے سیپا علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں آسام کے لکھیم پور ضلع کے پانچ نوجوانوں کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق نوجوان جس گاڑی میں جا رہے تھے، وہ ایک پہاڑی سڑک پر اچانک بے قابو ہو گئی اور گہری کھائی
Arunachal-Pradesh-Five-Youth-Die-Road-Accident-Ass


سیپا (اروناچل پردیش)، 13 جون(ہ س)۔ اروناچل پردیش کے سیپا علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں آسام کے لکھیم پور ضلع کے پانچ نوجوانوں کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق نوجوان جس گاڑی میں جا رہے تھے، وہ ایک پہاڑی سڑک پر اچانک بے قابو ہو گئی اور گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پانچوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امجد علی، بلبل علی، نور حسین، سید الاسلام اور ابوالحسین کے نام سے ہوئی ہے۔ سبھی لکھیم پور ضلع کے نابوئچا علاقہ کے رہنے والے تھے اور روزگار کے سلسلے میں اروناچل پردیش میں مقیم تھے۔

اس افسوسناک واقعے نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور اہل علاقہ میں غم کی لہر دوڑادی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande