
نئی دہلی، 13 جون (ہ س):۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے ملک میں آبادیاتی (ڈیمو گرافی )تبدیلیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرحدی اضلاع میں آبادی کی تبدیلیوں کا مطالعہ کرے۔
ہفتہ کو یہاں منعقدہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ میں امیت شاہ نے کمیٹی کو سرحدی علاقوں، میٹرو شہروں اور صنعتی شہروں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ مرکزی حکومت نے ریٹائرڈ جسٹس پرکاش پربھاکر نولیکر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ملک میں غیر معمولی آبادی کی تبدیلیوں اور غیر قانونی دراندازی کا مطالعہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2025 کو اس کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں آبادیاتی تبدیلیوں کی نوعیت اور اثرات کا مطالعہ کرنا اور حکومت کو پالیسی سفارشات فراہم کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ