ڈبل مرڈر کے اہم ملزم زخمی گینگسٹر ورون کی موت، ایک اور گرفتار
ڈبل مرڈر کے اہم ملزم زخمی گینگسٹر ورون کی موت، ایک اور گرفتار باغپت، 10 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے باغپت میں منگل کے روز بڑوت کوتوالی علاقے میں ہوئے دوہرے قتل کے اہم ملزم ورون کی موت ہو گئی۔ حملے کے دوران تاجروں کے ہجوم کی طرف سے بھی جوابی حملہ کیا گی
جائے وقوعہ کی تصویر


ڈبل مرڈر کے اہم ملزم زخمی گینگسٹر ورون کی موت، ایک اور گرفتار

باغپت، 10 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے باغپت میں منگل کے روز بڑوت کوتوالی علاقے میں ہوئے دوہرے قتل کے اہم ملزم ورون کی موت ہو گئی۔ حملے کے دوران تاجروں کے ہجوم کی طرف سے بھی جوابی حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی باغپت کی ہدایت پر 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

باغپت میں دہلی-سہارنپور روڈ پر واقع قصبہ بڑوت میں پرانی رنجش کی وجہ سے منگل کی شام اندھا دھند فائرنگ میں ٹینٹ تاجر باپ بیٹے کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں آریہ ٹینٹ ہاوس سے وابستہ راجیش کمار نے 9 جون کو تحریر دے کر بتایا کہ ورون لوہاری، سچن عرف مونٹو، جینت عرف گولو، بابورام اور کرون سمیت دیگر لوگوں نے مل کر ان کے اہلخانہ پر قاتلانہ حملہ کیا۔

الزام ہے کہ تمام حملہ آور طمنچے اور پستول سے لیس تھے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں راجیش کے بھائی سوہن لال اور ان کے بیٹے وکاس اگروال کو گولی لگ گئی، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف بی این ایس کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایس پی باغپت سورج کمار رائے نے معلومات دی ہیں کہ فائرنگ کے دوران ورون لوہاری بھی زخمی ہو گیا تھا، جس کی دیر رات موت ہو گئی۔ معاملے میں ایک اور ملزم بابورام کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نامزد دیگر ملزمان کی تلاش میں پولیس کی 10 ٹیمیں لگائی گئی ہیں اور جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande