فرنچ اوپن 2026: برازیل کے نوجوان ٹینس اسٹار فونسیکا کوارٹر فائنل میں پہنچے
پیرس، یکم جون (ہ س) — برازیل کے نوجوان ٹینس اسٹار جواؤ فونسیکا نے فرنچ اوپن 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آخری-16 کے مقابلے میں دو بار کے رنر اپ کیسپر رُوڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں اب فونسیکا کا مق
فرنچ اوپن 2026: برازیل کے نوجوان ٹینس اسٹار فونسیکا کوارٹر فائنل میں پہنچے


پیرس، یکم جون (ہ س) — برازیل کے نوجوان ٹینس اسٹار جواؤ فونسیکا نے فرنچ اوپن 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آخری-16 کے مقابلے میں دو بار کے رنر اپ کیسپر رُوڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں اب فونسیکا کا مقابلہ چیک جمہوریہ کے نوجوان کھلاڑی یعقوب میشک سے ہوگا۔

19 سالہ فونسیکا نے سنسنی خیز مقابلے میں رُوڈ کو 7-5، 7-6 (10/8)، 5-7، 6-2 سے شکست دی۔ رولان گیروس کے نائٹ میچ میں حاصل ہونے والی اس جیت کے ساتھ انہوں نے اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

فونسیکا نے اس ٹورنامنٹ میں پہلے ہی دنیا کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کو شکست دے کر تہلکہ مچا دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کیسپر رُوڈ کے خلاف بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اس سے پہلے دوسرے راؤنڈ میں ڈینو پریزمیچ اور تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ کے خلاف دو سیٹس سے پیچھے ہونے کے باوجود واپسی کرتے ہوئے فونسیکا نے اس بار زیادہ پختہ اور متوازن کھیل پیش کیا۔

دو بار کے فرنچ اوپن فائنلسٹ رُوڈ نے سخت مزاحمت کی، لیکن فونسیکا نے دباؤ کے لمحات میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔ تقریباً 3 گھنٹے 55 منٹ تک جاری رہنے والا یہ میراتھن مقابلہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 12:27 بجے ختم ہوا۔

فونسیکا کی اس جیت نے انہیں ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ زیر بحث کھلاڑیوں میں شامل کر دیا ہے، اور اب ان کی نظریں سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande