ہندوستان میں زی نیٹ ورک فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے دکھائے گا، لائیو اسٹریمنگ زی 5 پر
نئی دہلی، یکم جون (ہ س) ۔ فٹ بال کے شائقین کے لیے بڑی خبر ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کو ہندوستان میں زی نیٹ ورک نشر کرے گا۔زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ نے ٹورنامنٹ کے نشریات اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے حقوق کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کے تحت ،ورلڈ کپ
Sports-Football-FIFAWC-India-ZEENetwork-ZEE5-live-


نئی دہلی، یکم جون (ہ س) ۔ فٹ بال کے شائقین کے لیے بڑی خبر ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کو ہندوستان میں زی نیٹ ورک نشر کرے گا۔زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ نے ٹورنامنٹ کے نشریات اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ کے حقوق کے حصول کا اعلان کیا ہے۔

معاہدے کے تحت ،ورلڈ کپ کےمقابلوں کی براہ راست نشریات زی گروپ کے حال ہی میں شروع کئے گئے چار نئے اسپورٹس چینلز پر کی جائیں گی جبکہ تمام میچوں کی لائیو اسٹریمنگ زی 5پر دستیاب ہوگی۔ یہ اعلان ٹورنامنٹ کے آغاز سے تقریباً دو ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔ 11 جون سے 19 جولائی تک ہونے والے ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔

زی گروپ اس سے قبل کھیلوں کے ایونٹس جیسے کہ آئی لیگ اور اتر پردیش کبڈی لیگ نشر کر چکا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں، کمپنی نے اپنے یونائیٹڈ 8 گروپ کے تحت چار نئے اسپورٹس چینلز کا آغاز کیا اور اس کے بعد فیفا کے ساتھ حقوق کی بات چیت شروع کی۔

زی انٹرٹینمنٹ کے سی ای او پنیت گوینکا نے پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا،’’ہم دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک کو ہندوستانی سامعین تک پہنچانے کے لیے پرجوش ہیں۔ فٹ بال لوگوں کو علاقائی اور زبان کی رکاوٹوں سے جوڑتا ہے۔ نشریاتی حقوق حاصل کرنے اور ایک نیا اسپورٹس چینل شروع کرنے کا فیصلہ کھیل کی طویل مدتی صلاحیت پر ہمارے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

اگرچہ نشریاتی معاہدے کی سرکاری رقم کو عام نہیں کیا گیا ہے، رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس معاہدے کی مالیت 30 سے ​​35 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 320 کروڑ روپے) کے درمیان ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن ہوگا۔ اس میں 48 ٹیمیں اور کل 104 میچز ہوں گے۔ تاہم، رات گئے اور ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد شروع ہونے والے بہت سے میچوں کی وجہ سے، میڈیا کی دلچسپی شروع میں محدود تھی۔

فیفا نے ابتدائی طور پر بھارت کے لیے نشریاتی حقوق کی قیمت تقریباً 100 ملین ڈالر رکھی تھی، لیکن کم مانگ کی وجہ سے اسے کم کر کے تقریباً 35 ملین ڈالر کر دیا گیا۔

دیر شب میچ کے اوقات اور فٹ بال اسٹریمنگ میں کم ہوتی دلچسپی کی وجہ سے سونی نے ابتدائی طور پردوری بنا لی ، جب کہجیو اسٹار، جس نے پچھلے ورلڈ کپ کو نشر کیا تھا، نے بھی حقوق کی قدر تقریباً 20 ملین ڈالرتک ہی کیا تھا۔ ایسے میں زی نیٹ ورک نے آگے بڑھ کر نشریاتی حقوق حاصل کر لیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande