آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نے وراٹ کوہلی کی تعریف میں کہا- آسٹریلیا میں ان کی بڑی پہچان
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے ہندوستانی کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت آسٹریلیا میں ایک بہت بڑا نام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہندوستان
Sports-Cricket-RichardMarles-ViratKohli


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے ہندوستانی کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت آسٹریلیا میں ایک بہت بڑا نام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت بن چکی ہے۔’،منوبل ’’ تقریب‘‘ میں مارلس نے ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ کپل دیو اور بشن سنگھ بیدی کے تئیں بھی عزت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں کپل دیو جیسے لیجنڈ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات اس وقت اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔ زندگی کے بارے میں ہمارا مشترکہ نقطہ نظر بھی کرکٹ سے ہماری محبت میں جھلکتا ہے۔ مارلس نے کہا کہ جب وہ بڑے ہو رہے تھے تو ہندوستانی کرکٹ میں بشن سنگھ بیدی جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سب سے زیادہ سنائی دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج وراٹ کوہلی آسٹریلیا میں بہت بڑا نام ہیں لیکن میرے بچپن میں بشن سنگھ بیدی بھارتی کرکٹ کی پہچان تھے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ثقافتی اور کھیلوں کے تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے آئی پی ایل 2026 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی خطابی جیت کا بھی ذکر کیا۔مارلس نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے کل رات شاندار جیت حاصل کی۔ وراٹ کوہلی 75 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تاہم ان کے ساتھ آسٹریلیائی کھلاڑی جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ یہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کی ایک بڑی مثال ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور ونے آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر لگاتار دوسرا خطاب اپنے نام کیا۔ احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں وراٹ کوہلی کے ناٹ آوٹ 75 رن ٹیم کی جیت کا سنگ بنیاد رہے ۔ جوش ہیزل ووڈ نے پورے ٹورنامنٹ میں 13 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ٹم ڈیوڈ نے ٹیم کے لیے کئی اہم اننگز کھیلتے ہوئے 305 رن بنائے۔ دونوں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بنگلور وکی مسلسل دوسری آئی پی ایل ٹرافی میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande