
بیروت، یکم جون (ہ س)۔ لبنان میں ایران کی حمایت یافتہجنگجو تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسرائیل نے اتوار کو دن بھر حزب اللہ کے اہم مضبوط ٹھکانوں پر کئی حملے کئے۔حزب اللہ نے اس کا جواب دینے کے لیے رات کا وقت منتخب کیا۔ آدھی رات کے بعد، انگریزی کیلنڈر کے مطابق یکم جون کی صبح تقریباً 1 بجے، حزب اللہ نے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) پر راکٹ اور توپ کے گولے داغے۔ آئی ڈی ایف نے حزب اللہ کے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے بیفوٹ (قلعہ شقیف)پر قبضہ کرکے ایک سخت چیلنج دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق، آئی ڈی ایف نے اتوار کو جنوبی لبنان میں 36 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ صور ضلع کے العباسیہ شہر پر حملے میں چار افراد مارے گئے۔ دیر الزہرانی کے علاقے حی العرب پر حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ کئی رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔ جدت انصار کے علاقے میں حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ عدیسہ میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنانے والے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ صور کے ہیرام اسپتال کے قریب حملے میں 13 طبی اور نرسنگ عملے کے ارکان زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے مبینہ طور پر لبنان میں ایک اسٹریٹجک پہاڑ پر قبضہ کر لیا ہے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل بیفورٹ کے صلیبی قلعے کا گھر ہے۔ اسرائیل نے 2000 میں دستبرداری سے قبل بیفورٹ پر 18 سال تک قبضہ کیا۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے پیر (اتوار کو 22:00 جی ایم ٹی ) مقامی وقت کے مطابق ،دوپہر ایک بجے جنوبی لبنانی قصبے یوہمور الشقیف کے مشرقی مضافات میں اسرائیلی فورسز پر بڑی تعداد میں راکٹ اور توپ کے گولے داغے۔ گروپ نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور گاوں پر حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، اسرائیلی افواج کی جانب سے دریائے لیتانی سے آگے بڑھنے کی اطلاع ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں مزید پیش قدمی کا حکم دیا ہے۔ فرانس نے اس واقعے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی شام کے صوبوں قنیطرہ اور دیر کے کچھ حصوں میں داخل ہو کر عارضی چوکیاں قائم کیں، شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی اور پھر پیچھے ہٹ گئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد