
اسلام آباد، یکم جون (ہ س)۔
یورپی یونین (ای یو) کی خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی متعلق معاملوں کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کلاس پاکستان کے دور ے پرپیر کو اسلام آباد پہنچیں۔ وہ آٹھویں یورپی یونین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کلاس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جو دونوں فریقوں کے درمیان منظم بات چیت کا سب سے بڑا فورم ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کلاس کا استقبال نائب وزیراعظم ڈار نے کیا۔ ایک الگ بیان میں یورپی یونین نے کہا کہ اس دورے کے دوران یورپی کمیشن کے نائب صدر کلاس اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ کلاس آج اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کی اپنے دورہ پاکستان کے دوران تھنک ٹینکس اور اکیڈمی کے نمائندوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان اور یورپی یونین تجارت، ترقی، موسمیاتی مسائل، نقل مکانی اور علاقائی استحکام پر قریبی تعاون کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ