
نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ ملک میں سی این جی سلنڈروں کے جدید بنانے کے لئے حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی ) کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی بی ڈی ) نے این تی ایف انرجی سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، کمپنی مقامی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ قسمٹائپ IV-سلنڈروں کی تجارتی پیداوار کے لیے ایک جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرے گی۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت نے کہا کہ یہ پروجیکٹ حکومت کے کلین انرجی موبلٹی وژن اور آتم نر بھر بھارت کے ہدف کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرنا اور جدید گیس اسٹوریج سسٹم کے ذریعے ماحول کے لئے سازگار نقل و حمل کو فروغ دینا ہے۔
ٹائپ IV کمپوزٹ سلنڈر روایتی اسٹیل سلنڈروں سے 75 فیصد تک ہلکے ہوتے ہیں۔ یہ گاڑی کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور اخراج کو کم کرتا ہے۔ ان سلنڈر میں زنگ سے محفوظ پولیمر لائنر، اعلی درجے کی سی ایف آر پی لے اپ اور مکینیکل لاکنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے ۔ ان کا برسٹ پریشر 600 بار سے زیادہ ہے، جو انضباطی معیارات سے کہیں زیادہ ہے اور حفاظت کو مزید بڑھاتا ہے۔
ٹی ڈی بی کے سکریٹری راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ جدید سلنڈروں کی تجارتی پیداوار ہندوستان کے صاف نقل و حرکت کے بنیادی ڈھانچے اور مقامی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گی۔ این ٹی ایف انرجی سلوشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر نوین جین اور ڈائریکٹر نمن جین نے کہا کہ ٹی ڈی بی کی مدد سے اس ٹیکنالوجی کی کمرشیلائزیشن میں تیزی آئے گی اور کمپنی ہندوستان کو ماحول دوست اور موثر نقل و حمل کی منتقلی میں اپنا تعاون دے سکے گی۔
اس کے ساتھ ہی ، یہ پروجیکٹ مقامی طور پر دستیاب خام مال اور جدید مینوفیکچرنگ کے عمل کو استعمال کرے گا، جس سے پیداواری لاگت مسابقتی ہو گی اور ملک میں ہائی پریشر جامع سلنڈروں کی مستقبل کے لیے تیار سپلائی چین تیار ہو گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد