رام سیتو کو قومی یادگار قرار دینے کے مطالبے پر سپریم کورٹ میں سماعت جولائی میں
نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ جولائی کے تیسرے ہفتے میں ایک عرضی پر سماعت کرے گی جس میں رام سیتو کو قومی یادگار قرار دینے کے مطالبے پر فیصلہ میں تیزی لانے کے لیے مرکزی حکومت کو ہدایت کی درخواست کی گئی ہے۔ عرضی گزار سبرامنیم سوامی کی خرابی صحت
رام سیتو کو قومی یادگار قرار دینے کے مطالبے پر سپریم کورٹ میں سماعت جولائی میں


نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔

سپریم کورٹ جولائی کے تیسرے ہفتے میں ایک عرضی پر سماعت کرے گی جس میں رام سیتو کو قومی یادگار قرار دینے کے مطالبے پر فیصلہ میں تیزی لانے کے لیے مرکزی حکومت کو ہدایت کی درخواست کی گئی ہے۔ عرضی گزار سبرامنیم سوامی کی خرابی صحت کی وجہ سے آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے 29 اگست 2025 کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ سبرامنیم سوامی نے عرضی دائر کی تھی، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو دو نمائندگیاں پیش کی ہیں، لیکن مرکزی حکومت کوئی فیصلہ نہیں لے رہی ہے۔ چنانچہ انہوںنے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

سبرامنیم سوامی اس سے قبل سپریم کورٹ میں یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ وہ رام سیتو کو نہیں ہٹائے گی۔ مرکزی حکومت نے یہ بھی کہا کہ وہ سیتو سمندرم پروجیکٹ کے متبادل تلاش کرے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رام سیتو کی مذہبی اور تاریخی اہمیت اسے قومی یادگار قرار دینے کے لیے کافی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande