سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس چندر چوڑ کو سونا گروپ کے خاندانی ٹرسٹ کے تنازعہ میں ثالث مقرر کیا
نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو سونا گروپ فیملی ٹرسٹ تنازعہ میں رانی کپور اور پریا کپور کے درمیان معاملہ کو حل کرنے کے لیے ثالث مقرر کیا ہے۔ جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی میں بنچ نے یہ حکم دیا۔ گزشتہ سماعت
ٹرسٹ


نئی دہلی، 7 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو سونا گروپ فیملی ٹرسٹ تنازعہ میں رانی کپور اور پریا کپور کے درمیان معاملہ کو حل کرنے کے لیے ثالث مقرر کیا ہے۔ جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی میں بنچ نے یہ حکم دیا۔

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے تنازعہ کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کی سفارش کی تھی۔ آج تمام فریقین نے اس تجویز پر اتفاق کیا اور اسی کی روشنی میں عدالت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو مشورہ دیا کہ وہ اس تنازعہ کے حوالے سے میڈیا پر کوئی بیان یا سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ سپریم کورٹ ثالث کی عبوری رپورٹ آنے کے بعد اگست میں معاملے کی مزید سماعت کرے گی۔

27 اپریل کو عدالت نے کہا تھاکہ وراثت کی اس طویل جنگ میں 80 سالہ مدعی کا کوئی بھلا نہیں ہونے والا ہے۔ کیس کو طول دینے کا کوئی فائدہ نہیں، خاص طور پر بڑی عمر میں۔

آنجہانی بزنس مین سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے آر کے فیملی ٹرسٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنی درخواست میں رانی کپور کا کہنا ہے کہ آر کے فیملی ٹرسٹ کی تشکیل اور انتظامی حالات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آر کے فیملی ٹرسٹ درخواست گزار کے علم یا رضامندی کے بغیر تشکیل دیا گیا تھا۔ نتیجتاً درخواست گزار کو ٹرسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ ٹرسٹ کے تمام اثاثے اس کے ہیں، لیکن اسے ٹرسٹ کی تشکیل کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔ ٹرسٹ کی تشکیل کے وقت انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہوگئی تھی۔ رانی کپور کا الزام ہے کہ انہیں ٹرسٹ کی دستاویزات پر ان کے مندرجات جانے بغیر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اس کے دستخط خالی کاغذوں پر لیے گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande