نوئیڈا میں دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹرک نے کچل دیا، ایک کی موت
نوئیڈا، 7 مئی (ہ س)۔ نوئیڈا میں بدھ کی دیر رات ایک فیکٹری سے موٹرسائیکل پر گھر لوٹتے ہوئے دو نوجوانوں کوتیزرفتار ٹرک نے کچل دیا۔حادثہ میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے
حادثہ


نوئیڈا، 7 مئی (ہ س)۔ نوئیڈا میں بدھ کی دیر رات ایک فیکٹری سے موٹرسائیکل پر گھر لوٹتے ہوئے دو نوجوانوں کوتیزرفتار ٹرک نے کچل دیا۔حادثہ میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس اسٹیشن فیز 3 کے انچارج انسپکٹر منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ شیخ اعظم نے کل رات پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ وہ شاہین باغ دہلی کا رہنے والا ہے۔ متاثرہ کے مطابق، اس کا سالا پیار الدین مرزا ولد بدرالدین مرزا ساکن گاوں چھجارسی، سیکٹر 63 اور اس کا دوست انل کمار ولد ہوریلال بدھ کی رات تقریباً 9 بجے سیکٹر 63 میں ایک کمپنی میں کام سے گھر لوٹ رہے تھے۔ جب وہ سیکٹر 67 کے قریب پہنچے تو ایک نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے، جو تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا، ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے مطابق پیار الدین مرزا کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ انل شدید زخمی ہے اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande