پیران کلیر نگر پنچایت کا 27 کروڑ کا بجٹ پاس
ہریدوار، 7 مئی (ہ س)۔ پیران کلیر نگر پنچایت صدر ثمینہ کی صدارت میں جمعرات کو نگر پنچایت دفتر میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں سال 2026-27 کے لیے 27 کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی
کلیر


ہریدوار، 7 مئی (ہ س)۔ پیران کلیر نگر پنچایت صدر ثمینہ کی صدارت میں جمعرات کو نگر پنچایت دفتر میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں سال 2026-27 کے لیے 27 کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی، پینے کے پانی، نکاسی آب اور لائٹنگ کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔

اس دوران صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو چھوٹی ہاتھی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ میٹنگ میں ایم ایل اے حاجی فرقان احمد، کونسلرز ناظم تیاگی، امجد علی، دلباغ، محمد راشد رحیم، ریشماں پروین، مہروبہ جاوید، جابر، دانش صدیقی اور زینت خاتون سمیت دیگر کونسلروں نے پردھان منتری آواس یوجناکے مستفید ین کو جلد ادائیگی کی تجاویز پیش کیں۔

چیئرپرسن ثمینہ نے بتایا کہ اجلاس میں پیپل چوک سے درگاہ تک سڑک کا نام بدل کر صابری مین بازار اور شیطان چوک کا نام بدل کر صابری چوک رکھنے کی تجویز منظور کی گئی۔ اس کے علاوہ وی آئی پی روڈ کو خوبصورت بنانے، سہلپور روڈ کو چوڑا کرنے، گنگا کی دو نہروں کے درمیان وینڈنگ زون بنانے، وارڈ 4 میں اسٹیل گرڈر پل کے قریب کوریڈور اور گوشالہ کی تعمیر کی تجاویز کو بھی منظوری دی گئی۔ ای او کلدیپ سنگھ چوہان نے بتایا کہ نگر پنچایت علاقہ میں صفائی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے مقصد سے بجٹ پاس کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande