علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محمد حبیب ہال میں تین روزہ ثقافتی و ادبی فیسٹیول کا اہتمام
علی گڑھ, 07 مئی (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محمد حبیب ہال کا تین روزہ ثقافتی و ادبی فیسٹیول ”زیفائر 11.0 “ کے عنوان سے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔فیسٹیول کا افتتاح سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تعلی
حبیب حال تقریب


علی گڑھ, 07 مئی (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محمد حبیب ہال کا تین روزہ ثقافتی و ادبی فیسٹیول ”زیفائر 11.0 “ کے عنوان سے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔فیسٹیول کا افتتاح سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تہذیب، ادب اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ محمد حبیب ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد شمیم نے کہا کہ اس نوعیت کے پلیٹ فارم طلبہ میں تخلیقی صلاحیت، خود اعتمادی اور قائدانہ اوصاف کو فروغ دیتے ہیں۔

افتتاحی اجلاس میں مہمانانِ اعزازی کے طور پر شعبہ طبیعیات کے سابق چیئرمین پروفیسر بی پی سنگھ، اے ایم یو میں ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین، اور شعبہ قانون کے پروفیسر محمد وسیم علی شریک ہوئے۔ انہوں نے طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ فیسٹیول میں ادبی، ثقافتی اور فنی مقابلوں اور مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا، جن میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔اختتامی تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے منتظمین اور شرکاء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ثقافتی میلوں سے طلبہ میں تخلیقی سوچ، تنقیدی فکر اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔اختتامی اجلاس میں مہمانانِ اعزازی کے طور پر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سابق چیئرمین پروفیسر پرویز طالب، شعبہ کیمسٹری کے ڈاکٹر اشاعت ایم خان، ایچ ایم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر سید حفیظ اللہ، اور وارڈن انچارج ڈاکٹر محمد شعیب شریک ہوئے۔اس موقع پر فاتحین، منتظمین اور رضاکاروں کو اعزازات پیش کئے گئے۔ سینئر ہال محمد آصف ادیب نے افتتاحی اجلاس میں کلمات تشکر ادا کئے، جبکہ کلچرل سکریٹری تعظیم الحسن خان نے اختتامی اجلاس میں اظہار تشکر کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande