کھڑی کار میں آگ لگنے سے افراتفری مچی
مشرقی سنگھ بھوم، 7 مئی ( ہ س)۔ گولموری تھانہ علاقے کے تحت ٹوئیلاڈونگری میں واقع سائی موٹرس سیلز پرچیز کمپلیکس میں جمعرات کی صبح ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ مقامی
JH-A-PARKED-CAR-CAUGHT-FIRE


مشرقی سنگھ بھوم، 7 مئی ( ہ س)۔ گولموری تھانہ علاقے کے تحت ٹوئیلاڈونگری میں واقع سائی موٹرس سیلز پرچیز کمپلیکس میں جمعرات کی صبح ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر گولموری تھانہ اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک کار کا بیشتر حصہ جل چکا تھا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

آگ لگنے کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات شارٹ سرکٹ یا تکنیکی خرابی بتاتی ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande