
ناہن، 04 مئی (ہ س)۔ سرمور ضلع کے سنگڑاہ -گتادھار روڈ پر پیر کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب گتادھار کے کچھ لوگ گتادھار سے سنگڑاہ کی طرف آرہے تھے۔ ان میں بھلونا اسکول کے سی ایچ ٹی اور اس کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ پیولی لانی کے قریب کار اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی ایم سنگڑاہ نے بتایا کہ پیر کو سنگڑاہ سے گتادھار روڈ پر ایک کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ مرنے والے تمام افراد گتادھار کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔
حادثے میں بھلونا اسکول کی سی ایچ ٹی امرا دیوی، ان کی بیٹی اور ایک جواں سال خاتون سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ امرا دیوی کا بیٹا شدید زخمی ہوا ہے اور اسے ناہن میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سنیل کایتھ اور پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور راحت اور بچاو¿ کام شروع کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امرا دیوی اپنے بچوں کے ساتھ بھلونا اسکول جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد