مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن پرسنگین الزام لگائے
ندیا، 4 مئی (ہ س)۔ پیر کو کرشن نگر گنتی مرکز کے باہر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن کے کام کاج پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمیشن جان بوجھ کر کئی سیٹوں کے درست رجحانات کو روک رہا ہے اور یہ تاثر پیدا کرنے کی کو
الزام


ندیا، 4 مئی (ہ س)۔ پیر کو کرشن نگر گنتی مرکز کے باہر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن کے کام کاج پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمیشن جان بوجھ کر کئی سیٹوں کے درست رجحانات کو روک رہا ہے اور یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ بی جے پی آگے ہے۔

مہوا موئترا نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کبھی نہیں جیت سکتی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی گنتی کے مراکز سے باہر نہ جائے اور پورے عمل کی نگرانی کریں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست میں حکومت بنائیں گی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں اور ایجنٹوں کو گنتی مراکز سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کئی جگہوں پر گنتی کو جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے اور ابتدائی رجحانات بی جے پی کے حق میں دکھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کئی جگہوں پر بے قاعدگیوں کا پتہ چل رہا ہے اور انتظامیہ پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔

ممتا بنرجی نے کارکنوں سے پرسکون رہنے اور آخری راونڈ تک ڈٹے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آخر میں ترنمول کانگریس کی ہی جیت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande