
نئی دہلی، 4 مئی (ہ س) ۔
دہلی ہائی کورٹ نے فلم اداکار ارجن کپور کے ذاتی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک عبوری حکم جاری کیا ہے۔ جسٹس تشار راو¿ گڈیلا کی سربراہی والی بنچ نے ارجن کپور کے نام، تصویر اور آواز کے غیر مجاز استعمال پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا۔
عدالت نے گوگل اور میٹا کو ہدایت کی کہ وہ ایسے مواد کو ہٹا دیں جس میں ارجن کپور کے نام اور تصویر کا غیر مجاز استعمال کیا گیا ہو۔ عدالت نے گوگل اور میٹا کو ان مواد کو استعمال کرنے والے اکاو¿نٹس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ان دلائل کو مسترد کر دیا کہ بہت سے مواد محض طنزیہ تھا۔ عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم درست ہو سکتا ہے لیکن ارجن کپور کا نام انتہائی بے ہودہ انداز میں استعمال کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہائی کورٹ کئی معروف شخصیات کے ذاتی حقوق کے تحفظ کے احکامات جاری کر چکی ہے۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تیلگو اداکار الو ارجن، کتھا واچک انیرودھاچاریہ، ملیالم فلم اداکار موہن لال، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر، بابا رام دیو، پتنجلی آیوروید کے آچاریہ بالکرشن، فلم اداکارہ سوناکشی سنہا، فلم اداکارہ کاجول آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، سابق کرکٹر سنیل گاوسکر ،فلم ادا کار سلمان خان، ادا کار اجے دیوگن ،ادا کارہ اور رکن پارلیمنٹ جیا بچن، صحافی سدھیر چودھری، شری شری روی شنکر اور دیگر سے متعلق کسی بات کا بغیر اجازت استعال نہیں کرنے کا حکم دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ