بنگال میں پہلی بار کمل کے کھلنے کا امکان، بی جے پی کی رجحانوں میں سبقت برقرار
بنگال میں پہلی بار کمل کے کھلنے کا امکان، بی جے پی کی رجحانوں میں سبقت برقرار کولکاتا، 04 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی گنتی کے رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) فیصلہ کن برتری حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ دوپہر 2 بجے تک 293 میں
سبقت


بنگال میں پہلی بار کمل کے کھلنے کا امکان، بی جے پی کی رجحانوں میں سبقت برقرار

کولکاتا، 04 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی گنتی کے رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) فیصلہ کن برتری حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ دوپہر 2 بجے تک 293 میں سے 292 سیٹوں کے رجحانات موصول ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بی جے پی 193 سیٹوں پر آگے ہے، جب کہ ترنمول کانگریس 94 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس کے علاوہ عام جنتا انین پارٹی دو سیٹوں پر آگے ہے۔ آل انڈیا سیکولر فرنٹ، کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی ایک ایک سیٹ پر آگے ہیں۔

کولکاتا کے ہائی پروفائل بھوانی پور حلقے میں ابتدائی طور پر پیچھے رہنے کے بعد، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے برتری حاصل کر لی ہے۔ وہ اپنے بی جے پی حریف شبھیندو ادھیکاری سے 15,494 ووٹوں سے آگے ہیں۔ تاہم، کئی امیدوار جو ممتا کی کابینہ کے رکن تھے، پیچھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان میں براتیہ باسو، مالے گھٹک، ششی پنجا، ادین گوہا، پریش چندر ادھیکاری، سوجیت باسو، برواہا ہنسدا، راجیب بنرجی اور اندرنیل سین قابل ذکر ہیں۔ دیگر پارٹیوں کے نمایاں امیدواروں میں کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری، کولکاتا کے سابق میئر اور سی پی آئی (ایم) کے امیدواروکاس رنجن بھٹاچاریہ ، کانگریس کے ریاستی صدر شبھنکرسرکار، کانگریس کی امیدوار موسم بے نظیر پیچھے چل رہی ہیں۔

اس دوران بی جے پی کے نمایاں امیدوار جنہوں نے فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے، ان میں سابق مرکزی وزیر نشیتھ پرمانک، سابق ایم پی روپا گنگولی، سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش، سابق ایم پی سوپن داس گپتا، سابق ایم پی ارجن سنگھ، سابق ریاستی وزیر تاپس رائے، ریکھا پترا، سندیشکھالی تحریک سے سرخیوں میں رہنے والی اگنی مترا پال، اور آر جی کر کی متاثرہ کی ماںشامل ہیں۔ نندی گرام سیٹ پر پارٹی لیڈر شبھیندو ادھیکاری بھی آگے ہیں۔ آئی ایس ایف کے سربراہ نوشاد صدیقی اور عام جنتا انین پارٹی کے بانی صدر ہمایوں کبیر بھی سبقت بنائےہوئے ہیں۔

شلپانچل کی تمام سیٹوں پر بی جے پی آگے

مغربی بردھمان ضلع کے صنعتی علاقے آسنسول-درگاپور کی تمام نو سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں نے مسلسل برتری برقرار رکھی ہے۔ رانی گنج سیٹ پر بی جے پی کے پارتھ گھوش چوتھے دور کی گنتی کے بعد 15,912 ووٹوں سے آگے ہیں۔ جموریا میں بی جے پی کے ڈاکٹر بیجن مکھرجی چوتھے راونڈ کے بعد 4,182 ووٹوں سے آگے ہیں۔ کلٹی سیٹ پر بی جے پی امیدوار ڈاکٹر اجے پودار دوسرے راونڈ کے بعد 7,599 ووٹوں سے آگے ہیں۔ آسنسول جنوبی میں، بی جے پی کے اگنی مترا پال چھٹے راونڈ کی گنتی کے بعد 18,812 ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ آسنسول نارتھ میں کرشنیندو مکھرجی تیسرے راونڈ کے بعد 11,886 ووٹوں سے آگے ہیں۔ درگاپور ویسٹ میں، جتیندر تیواری پہلے راونڈ کے بعد پانڈویشور سیٹ پر تیسرے دور کی گنتی کے بعد 4,104 ووٹوں سے آگے ہیں۔ درگاپور ویسٹ میں بی جے پی امیدوار لکھن گھودوئی 2,260 ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ درگاپور ایسٹ میں، چندر شیکھر بنرجی چوتھے راو¿نڈ کے بعد 5,524 ووٹوں سے آگے ہیں۔

جنگل محل پر بی جے پی کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے

بی جے پی مغربی میدنی پور، بنکورہ، پورولیا اور جھارگرام کے چار جنگل محل اضلاع میں زیادہ تر سیٹوں پر آگے ہے۔ یہ قبائلی اکثریتی خطہ جو کبھی ترقی میں پیچھے رہ گیا تھا، یہاں تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

جھارگرام اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار لکشمی کانت ساو 2,872 ووٹوں سے آگے ہیں۔ اسی طرح کھڑگپور اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار دلیپ گھوش تقریباً 1500 ووٹوں سے آگے ہیں۔ سبانگ اسمبلی سیٹ پر ترنمول کانگریس کے امیدوار مانس رنجن بھوئیاں ابتدائی برتری حاصل کرنے کے بعد پہلے راونڈ کے بعد بی جے پی امیدوار سے پیچھے دکھائی دے رہے ہیں۔

میدینی پور اسمبلی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی کے تیسرے دور کے بعد بی جے پی امیدوار شنکر گچھائیت 7334 ووٹوں سے آگے ہیں۔ داس پور اور گھٹال اسمبلی سیٹوں پر بھی بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں، جبکہ چندرکونہ سیٹ پر دونوں بڑی پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔

شمالی بنگال میں بی جے پی کی برتری برقرار ہے۔

بی جے پی شمالی بنگال میں اپنی گرفت مضبوط کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ پارٹی اس خطے کے چار اضلاع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے: مالدہ، جلپائی گوڑی، کوچ بہار، اور علی پور دوار۔ ان اضلاع میں بی جے پی کے امیدوار زیادہ تر سیٹوں پر آگے ہیں۔ بی جے پی شمالی اور جنوبی دیناج پور اضلاع میں بھی ترنمول کانگریس کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔

ممتا نے کارکنوں سے صبر کی اپیل کی۔

اس دوران ممتا بنرجی نے اپنے کارکنوں کو گنتی مراکز پر ڈٹے رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پیر کی سہ پہر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ممتا بنرجی نے تاکید کی کہ کوئی بھی امیدوار یا کاؤنٹنگ ایجنٹ گنتی مرکز سے باہر نہ جائے۔ انہوں نے بی جے پی پر ایک سازش کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جن علاقوں میں بی جے پی کی قیادت ہے وہاں معلومات فراہم کی جارہی ہیں، جب کہ جن علاقوں میں ترنمول کی قیادت ہے وہاں گنتی میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande