اتر پردیش میں سڑک حادثوں میں 18 افراد ہلاک، 27 زخمی
لکھنو،4 مئی (ہ س)۔ پیر کا دن اتر پردیش میں سڑک حادثوں کے لیے ایک المناک دن تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں حادثات میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔ امبیڈکر نگر میں ایک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ جالون میں
سڑک


لکھنو،4 مئی (ہ س)۔ پیر کا دن اتر پردیش میں سڑک حادثوں کے لیے ایک المناک دن تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں حادثات میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔ امبیڈکر نگر میں ایک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ جالون میں ایودھیا سے واپس آرہی کار میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ رائے بریلی، بلند شہر، بستی، اور فتح پور اضلاع میں حادثات میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان حادثات میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے حکام کو زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پیر کی صبح جالون ضلع میں جھانسی-کانپور قومی شاہراہ-27 پر کالپی کوتوالی علاقے میں 84 گمبد کے قریب ایک تیز رفتار تویرا کار پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ سبھی ایودھیا کا درشن کرکے واپس آرہے تھے۔ مرنے والوں میں للت پور کے مہرونی کے رہنے والے ششی کانت تیواری، کرشن کانت نائک، دیپک تیواری، ہری موہن تیواری، بھوشن تیواری اور انشول تیواری شامل ہیں۔ چار دیگر زخمی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی نیند آنی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اسی طرح، امبیڈکر نگر ضلع کے جلالپور تھانہ علاقے میں اتوار کی دیر رات سڑک حادثے میں دو بھائیوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے تمام مرنے والوں کی شناخت کر لی ہے۔ مرنے والوں میں امبیڈکر نگر کے لورپور تاجن/ سیدا پور کے رہنے والے کیفی (32)، سیمرا کٹکا کے رہنے والے اتم کمار (24)،جیناپور کے رہنے والے آدتیہ کمار (25)، اس کا بھائی دیویانشو (22)، پٹی موئیتھن کے رہنے والے لال چند (24)، سکندر پور سمن پور کے رہنے والے راجو گپتا (32)،ساحل 28 اور اندریش (30) شامل ہیں۔

اتوار کی رات دیر گئے ضلع رائے بریلی کے سیلون پولیس اسٹیشن کے علاقے سے گزرنے والے گنگا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار لوڈر ٹرک نے ایک ٹریکٹر کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے متوفی کی شناخت منوج پال (35) کے طور پر کی ہے جو اونچہار کے اندر کا پورو ماجرا مرزا پور ایہاری کا ساکن ہے۔ ٹریکٹر پر سوار پرکاش نارائن مشرا، شیوکمار پال، اور انکیش کمار رائداس اور پک اپ میں سوار نرمجیت اور شترو، پٹیالہ، پنجاب کے رہنے والے ہیں، شدید زخمی ہوگئے۔

اسی طرح پیر کو بستی ضلع کے رودھولی تھانہ علاقے میں وشن پوروا چوکی کے قریب تیز رفتار ڈمپر سڑک پر چل رہے تین ٹیمپو سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ٹیمپو سوار اوم پرکاش کی موت ہو گئی، جب کہ 15 مسافر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لکھنو ریفر کر دیا گیا۔ بھیڑ نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے علاوہ اتوار کی رات دیر گئے فتح پور کے کھکھریرو تھانہ علاقے کے دامپور روڈ پر دو بائک آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار ببلو کی موت ہو گئی۔ اس دوران راجو، مونو، گڑیا زخمی ہیں، جنہیں اسپتال بھیجا گیا ہے۔

بلند شہر ضلع کے احمد گڑھ تھانہ علاقے میں پہاسو-شکارپور روڈ پر کریاوالی گاو¿ں کے قریب اتوار کی دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ احمد گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج وشمبھر دیال نے بتایا کہ حادثے میں چار سالہ شانتنو کی موت ہوگئی، جب کہ اس کا والد بنٹی شدید زخمی ہوگیا۔ مشتعل دیہاتیوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر پہاسو-شکارپور روڈ بلاک کر دی۔ پولیس اہلکاروں کے سمجھانے کے بعد ہی ناکہ بندی ختم کرنے میں کامیابی مل سکی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande