ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے: امریکی عہدیدارکا دعویٰ
واشنگٹن،30مئی (ہ س)۔وائٹ ہاو¿س کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے اجلاس میں شرکت کی اور اس کا اختتام کیا جسے اس سے قبل ایران کے ساتھ کسی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے حتمی فیصلہ کرنے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔عہدیدار نے یہ وا
ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے: امریکی عہدیدارکا دعویٰ


واشنگٹن،30مئی (ہ س)۔وائٹ ہاو¿س کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے اجلاس میں شرکت کی اور اس کا اختتام کیا جسے اس سے قبل ایران کے ساتھ کسی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے حتمی فیصلہ کرنے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔عہدیدار نے یہ واضح نہیں کیا کہ وائٹ ہاو¿س کے سچویشن روم میں منعقدہ اس اجلاس میں ٹرمپ نے کوئی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔’نیویارک ٹائمز‘ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے بارے میں ٹرمپ کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا۔ امریکی صدر نے معاہدے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ اب بھی کئی امور زیر بحث ہیں جن میں ایران کے منجمد فنڈز بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ مفاہمت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تہران نے اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ان کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا فریم ورک فراہم کرنے کی خاطر ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ۔ نہیں ہوا ہے۔امریکہ اور ایران میں ذرائع اور میڈیا نے اس مفاہمت کے بارے میں بعض اوقات متضاد معلومات پھیلائی ہیں دونوں ممالک پاکستانی ثالثی کے ذریعے مذاکرات کر رہے ہیں۔ یہ پیش رفت عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دینے والے تنازع کے بھڑک اٹھنے کے تین ماہ بعد ہوئی ہے۔ ان رپورٹس کے تناظر میں فریقین کے موقف میں شدت یا نرمی دیکھی جا رہی تھی۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میں اب حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سچویشن روم میں ایک میٹنگ کروں گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو اس بات پر راضی ہونا چاہیے کہ اس کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار یا جوہری بم نہیں ہوگا۔ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر، بغیر کسی فیس کے، دونوں سمتوں میں بلا روک ٹوک نیویگیشن کے لیے کھول دیا جانا چاہیے اور تمام بحری بارودی سرنگوں کو ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہاز روانہ ہو جائیں گے اور یہ بھی کہا کہ یہ ناکہ بندی اب اٹھا لی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ قریبی ہم آہنگی اور تعاون سے افزودہ مواد نکالے گا اور اسے تلف کر دیا جائے گا اور اگلی اطلاع تک کسی رقم کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande