اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا انتباہ
تل ابیب،30مئی (ہ س)۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے متعدد دیہات کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کے اتنباہات جاری کیے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے وضاحت کی کہ میفدون، شوکین اور زبدین (نبطیہ) کے دیہات کے رہائشی اپنے گھر خالی
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا انتباہ


تل ابیب،30مئی (ہ س)۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے متعدد دیہات کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کے اتنباہات جاری کیے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے وضاحت کی کہ میفدون، شوکین اور زبدین (نبطیہ) کے دیہات کے رہائشی اپنے گھر خالی کر دیں اور دریائے زہرانی کے شمال کی طرف منتقل ہو جائیں۔ اسی طرح جدیدة انصار، زراریہ، کوثریہ الرز فارمز اور مشغرہ کے دیہات کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ حزب اللہ تنظیم کی جانب سے’جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر دفاعی فوج اس کے خلاف طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے پر مجبور ہے۔ دفاعی فوج کا مقصد آپ کو نقصان پہنچانا نہیں ہے‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’جو کوئی بھی حزب اللہ کے عناصر، اس کی تنصیبات اور جنگی ہتھیاروں کے قریب موجود رہے گا، وہ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالے گا‘۔دونوں جانب سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر حملوں کا تبادلہ جاری ہے، جو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے کمزور جنگ بندی معاہدے کے باوجود نہیں رکے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے تازہ ترین دور میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3355 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی اس جنگ بندی میں جو 17 اپریل سے نافذ العمل ہے، حال ہی میں مزید 45 دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔دوسری طرف امریکہ نے جمعے کے روز پینٹاگان میں لبنانی اور اسرائیلی فوجی وفود کے درمیان ’تعمیراتی‘ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، جو کئی دہائیوں میں اپنی نوعیت کے پہلے مذاکرات ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ فوجی مذاکرات میں علاقائی سکیورٹی اور استحکام کے لیے عملی فریم ورک تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ساتھ ہی اشارہ کیا گیا کہ ان مذاکرات کے ٹھوس نتائج اگلے ہفتے وزارت خارجہ کی جانب سے سیاسی رہنماو¿ں کے درمیان کرائے جانے والے مذاکرات کی براہ راست رہنمائی کریں گے۔امریکہ سکیورٹی بات چیت کو جاری رکھنے کے لیے جلد ہی ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande