جبل پور: برگی ڈیم کروز حادثے کے چوتھے دن دو اور لاشیں ملیں، ہلاک شدگان کی تعداد 13 ہوئی
جبل پور، 03 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے برگی ڈیم میں ہوئے خوفناک کروز حادثے کے بعد امدادی اور بچاو مہم کے دوران اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو دو اور لاشیں ملیں، جس سے اس حادثے میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ حاد
جبل پور: برگی ڈیم کروز حادثے کے چوتھے دن دو اور لاشیں ملیں، موقع کا معائنہ کرتے ہوئے افسران


جبل پور، 03 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے برگی ڈیم میں ہوئے خوفناک کروز حادثے کے بعد امدادی اور بچاو مہم کے دوران اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو دو اور لاشیں ملیں، جس سے اس حادثے میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔

حادثے کے بعد سے چار دنوں سے مسلسل سرچ آپریشن چل رہا ہے۔ 30 اپریل کو حادثے والے دن 4 لاشیں ملی تھیں، دوسرے دن 5، تیسرے دن 2 اور اتوار کو چوتھے دن بھی 2 لاشیں برآمد کی گئیں۔

معلومات کے مطابق، صبح تقریباً 6 بجے 9 سالہ میورن کی لاش پانی سے باہر نکالی گئی۔ وہ تمل ناڈو کے تریچی کا رہنے والا تھا۔ اس کے بعد صبح 9.40 بجے 40 سالہ کامراج کی لاش بھی برآمد کی گئی۔

اس سے پہلے ہفتہ کی شام کو بھی ریسکیو ٹیموں کو دو بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ان میں 4 سالہ شری تمل ولد کامراج اور 5 سالہ وراج سونی ولد کرشن سونی کی شناخت کی گئی تھی۔

سی ایس پی انجل اینک مشرا نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر اتوار کو بھی پورے دن سرچ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ریسکیو ٹیمیں ڈیم کے علاقے میں گہری تلاشی مہم چلا رہی ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی اور شخص لاپتہ نہ رہ جائے۔ اب تک ملی معلومات کے مطابق، ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اس واقعے نے کئی خاندانوں کو گہرے غم میں ڈال دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande