گلوبل مارکیٹ سے ملے جلے اشارے، ایشیا میں بھی مخلوط تجارت
نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے جلے اشارےمل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی اس وقت منافع کے ساتھ تجارت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آخری سیشن کے دوران بھی یورپی
گلوب


نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے جلے اشارےمل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی اس وقت منافع کے ساتھ تجارت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ آخری سیشن کے دوران بھی یورپی مارکیٹس میں امید کا رجحان غالب رہا۔ اس دوران، ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹس میں ایک مثبت رجحان غالب رہا، جو مشرق وسطیٰ میں امن کی امیدوں سے عبارت تھا۔ اس کے نتیجے میں، وال سٹریٹ کے انڈیکس سبز رنگ میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.37 فیصد اضافے کے ساتھ 7,473.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، نیس ڈیک نے گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام 0.19 فیصد اضافے کے ساتھ کیا، جو 26,343.97 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران، ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 324.76 پوائنٹس، یا 0.64 فیصد اضافہ کے ساتھ 50,904.46 پوائنٹس کی سطح پرکاروبارکرتا نظر آرہاہے ۔

امریکی مارکیٹس کی طرح یورپی مارکیٹس میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 10,466.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس گزشتہ سیشن کا اختتام 172.26 پوائنٹس یا 2.09 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 8,258.26 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس782.33 پوائنٹس یا 3.08 فیصد کے زبردست اضافہ کے ساتھ 25,389.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔ نو ایشیائی مارکیٹس میں سے، پانچ میں انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ رنگ میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔جب کہ چار انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں برقرارہیں۔کوسپی انڈیکس آج ایک مضبوط تیزی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ فی الحال، انڈیکس 258.99 پوائنٹس یعنی 3.30 فیصد اضافے کے ساتھ 8,106.70 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، ہینگ سینگ انڈیکس 147.97 پوائنٹس یعنی 0.57 فیصد کی چھلانگ لگا کر 25,754 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ وہیں، ایس ای ٹی کمپوزٹ انڈیکس 0.49 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1,557.99 کی سطح پر کاروبارکر رہا ہے، جبکہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.02 فیصد کے معمولی اضافے کے بعد 45,654.59 کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 97.50 پوائنٹس یا 0.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,029.50 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح،ا سٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.22 کمزوری کے ساتھ 5,059.19 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں آج نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ فی الحال، انڈیکس 1.11 فیصد گر کر 6,137.64 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.84 فیصد گراوٹ کے بعد 4,117.85 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اورنکی انڈیکس 118.19 پوائنٹس یا 0.18 فیصد گراوٹ کے ساتھ 65,040 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande