محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں آج موسلا دھار بارش ہوگی
چنئی، 23 مئی (ہ س)۔ چنئی کے موسمیاتی مرکز نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو تمل ناڈو کے 10 اضلاع بشمول نیل گیری ، ایروڈ، سیلم میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تقریب
TN-Weather-update-Heavy-rains۔۔۔


چنئی، 23 مئی (ہ س)۔ چنئی کے موسمیاتی مرکز نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کو تمل ناڈو کے 10 اضلاع بشمول نیل گیری ، ایروڈ، سیلم میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تقریباً 3.1 کلومیٹر کی بلندی پرایک سرکولیشن بنا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی ، جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے علاقے سے لے کر کنیا کماری سمندر تک کیرالہ اور جنوبی تمل ناڈو کے اوپر ہوا کے دباؤ کی ٹرف پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، اگلے پانچ دنوں تک تمل ناڈو کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج، نیل گیری، ایروڈ، سیلم، دھرما پوری، کرشنا گری، تروپتھور، ویلور، ترووناملائی، کلاکوریچی اور نامکل اضلاع میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے۔ شمالی تمل ناڈو کے کچھ حصوں، پڈوچیری اور کرائیکل علاقوں اور جنوبی تمل ناڈو کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande