وزیراعظم مودی آج روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نو منتخب نوجوانوں کو تقرری نامے دیں گے
وزیراعظم مودی آج روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نو منتخب نوجوانوں کو تقرری نامے دیں گے نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 19 ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51 ہزار سے
وزیراعظم نریندر مودی۔ فائل فوٹو


وزیراعظم مودی آج روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نو منتخب نوجوانوں کو تقرری نامے دیں گے

نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 19 ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51 ہزار سے زائد نو منتخب نوجوانوں کو تقرری نامے دیں گے۔ وہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم آج روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نو منتخب نوجوانوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں تقرری کے خطوط تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ پورے ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے حکومت کا عزم مسلسل برقرار ہے۔

یہ روزگار میلہ پورے ملک کے 47 مقامات پر منعقد ہوگا۔ منتخب امیدوار وزارتِ ریلوے، وزارتِ داخلہ، صحت و خاندانی بہبود، مالیاتی خدمات اور اعلیٰ تعلیم سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں میں اپنی خدمات دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande