
شملہ، 23 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں مئی کی شدید گرمی کے دوران موسم نے کچھ راحت دی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی حصوں میں بارش، تیز ہواو¿ں اور ابر آلود آسمان کی وجہ سے رجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 8 ڈگری سیلسیس تک نیچے چلا گیا ہے۔ تاہم یہ راحت زیادہ دنوں تک نہیں رہنے والی ہے ۔ محکمہ نے 26 اور 27 مئی کو ریاست کے کچھ حصوں میں لوٗ چلنے کی وارننگ جاری کی ہے، جب کہ 28 مئی سے موسم پھر سے تبدیل ہونے کی امید ہے اور کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
راجدھانی شملہ میں ہفتہ کی صبح بادلوں کے درمیان ہلکی دھوپ دیکھنے کو ملی ۔نچلے علاقوں میں کہیں تیز دھوپ تو کہیں بادل چھائے رہے۔ گزشتہ چند دنوں کی گرمی کے بعد لوگوں نے موسم میں آئی نرمی سے سے کچھ راحت محسوس کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ نیچار میں 17 ملی میٹر، سراہن میں 15.5 ملی میٹر، کلپا میں 13.4 ملی میٹر، منالی اور کوکمسری میں 10-10 ملی میٹر، بھونتر میں 9.8 ملی میٹر اور سیو باغ میں 8 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں۔ ہمیر پور کے نیری میں 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔ کوکسر میں بھی ژالہ باری بھی ہوئی۔
درجہ حرارت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ شملہ کا آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری، سندر نگر میں17.1، بھونتر میں 13.5، کلپامیں 6.4، دھرم شالہ میں18.8، اونامیں 20.5، ناہن میں20.9، کیلونگ میں 6 ڈگری، پالم پور میں18.5، سولن میں16.6، منالی میں 10.02، کانگڑا میں 19.7، منڈی میں 18.7، بلاس پور میں22.5، ڈلہوزی میں 11.2، جبڑہٹی میں20، کفری میں15.8، برٹھیں میں 17.5، پاونٹا صاحب میں26، سراہن میں13.2، دیہرہ گوپی پورمیں 22 اور تابو میں کم از کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 23، 24 اور 25 مئی کو ریاست میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ آج بعض علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ 26 اور 27 مئی کو موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران میدانی اور نچلے علاقوں میں گرمی کی لہر آسکتی ہے۔ 28 مئی کو موسم دوبارہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ محکمہ نے اس دن کئی مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 29 مئی کو بھی کچھ علاقوں میں تیز ہواو¿ں، گرج چمک اور ژالہ باری کا اورنج الرٹ رہے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد