
بلیا میں اسپا سینٹر پر دہلی پولیس کا چھاپہ، سات لڑکیوں سمیت نو افراد گرفتار
بلیا، 23 مئی (ہ س)۔ دہلی پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے سٹی مجسٹریٹ کی موجودگی میں جمعہ کی رات بلیا شہر کے ایک اسپا سینٹر پر چھاپہ مارا۔ یہاں سے چھ نابالغ لڑکیوں، ایک خاتون اور اسپا آپریٹر سمیت دو نوجوانوں کو پکڑا گیا ہے۔ دہلی پولیس تمام لڑکے اور لڑکیوں کو مقامی عدالت میں پیش کر کے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرے گی۔
جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر اور چھ سے زائد جوان شہر کے شیش محل علاقے میں واقع چٹوری گلی میں ایک اسپا پر پہنچ گئے تھے۔ اس کی کسی کو خبر تک نہیں لگی تھی۔ دیر شام تقریباً 7 بجے سٹی مجسٹریٹ آشا رام ورما اور شہر کے کوتوال وپن سنگھ بھی پہنچ گئے۔ اس کے بعد ایک ایک کر کے سات نابالغ لڑکیاں اور ایک خاتون کو لے کر پولیس باہر آئی۔ پولیس اپنے ساتھ دو نوجوانوں کو بھی باہر لے کر آئی۔
ذرائع کی مانیں تو دہلی پولیس نے اپنے یہاں ایک نابالغ لڑکی کی گمشدگی کے درج معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں یہ کارروائی کی ہے۔ شہر کے کوتوال وپن سنگھ نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ دہلی پولیس نے ایک کیس کے سلسلے میں اسپا سینٹر میں چھاپہ ماری کی۔ جس میں سات لڑکیوں اور دو لڑکوں کو پکڑا گیا ہے۔ چونکہ کئی لڑکیاں نابالغ ہیں، اس لیے انہیں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن