
لداخ کے پہاڑی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار
لداخ، 23 مئی (ہ س)۔ لداخ کے پہاڑی علاقے تانگسے میں بھارتی فوج کا چیّتا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، تاہم اس میں سوار تینوں فوجی افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، جس کی اطلاع جمعہ کو سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق سنگل انجن والے ہیلی کاپٹر کو ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر اڑا رہے تھے، جبکہ اس میں 3 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل سچن مہتا بھی سوار تھے۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں تینوں افسران کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ حکام نے اس واقعے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر