
نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنسکرت سبھاشتم کے ذریعے فطرت، ترقی اور اجتماعی خوشحالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے آج ایکس پرایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیاجس کا مفہوم ہے کہ ہے نباتات! تم سینکڑوں اور ہزاروں شاخوں کے ساتھ ترقی کرو اور خوشحال بنو اور ہم بھی تمہارے ساتھ ترقی کریں ۔ جس لازوال طاقت نے تمہیں عظیم فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے تیار کیا ہے،وہی ہم سب کے لیے بھی خوش نصیب ہو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد