غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والے دو پاکستانی شہری گرفتار
چنڈی گڑھ، 22 مئی (ہ س)۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے دو پاکستانی شہریوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان-پاکستان سرحد سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے۔ دونوں افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لاہور کے رہائشی ہیں اور
پاک


چنڈی گڑھ، 22 مئی (ہ س)۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے دو پاکستانی شہریوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان-پاکستان سرحد سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے۔ دونوں افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لاہور کے رہائشی ہیں اور ان سے اس وقت وسیع پیمانے پرتفتیش جاری ہے۔

بی ایس ایف کے مطابق دونوں پاکستانی شہری پاکستان کے علاقے قصور میں دکانوں کو مختلف اشیا فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ وہ اپنی پرائیویٹ گاڑی میں سرحدی علاقے کی طرف آئے اور کسی غلطی یا کسی اور وجہ سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوگئے جہاں انہیں سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے پکڑ لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد سلیم ولد نذیر احمد (60 سال) ساکن نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور اور امیر نواز ولد محمد نواز ساکن جشین ٹاون گجی روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

زیرو لائن پر تعینات بی ایس ایف کے افسران نے پاکستان رینجرز کے افسران کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔ امرتسر سیکٹر میں بی ایس ایف کے سینئر افسران اس وقت دونوں پاکستانی شہریوں سے گہرائی سے تفتیش کر رہے ہیں۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دونوں افراد اپنی نجی گاڑی میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے۔ بی ایس ایف نے گاڑی کو شہریوں کے ساتھ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande