
بھوپال، 22 مئی ( ہ س)۔ ہاکی انڈیا نے جاپان میں منعقد ہونے والے خواتین کے انڈر 18 ایشیا کپ کاکامی گہارا 2026 کے لیے جمعہ کو 18 رکنی ہندوستانی خواتین ٹیم کا اعلان کیا۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون 2026 تک کھیلا جائے گا۔
کوچ رانی رامپال کی رہنمائی میں ہندوستانی ٹیم نے بھوپال میں قومی تربیتی کیمپ میں ایک ماہ تک تیاری کی۔ اس دوران کھلاڑیوں کی فٹنس، ٹیم کمپوزیشن اور اسٹریٹجک کھیل پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ٹیم کی کپتانی سویٹی کجور کریں گی۔
ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے تحت ، ہندوستانی ٹیم نے بھوپال میں آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی سیریز کھیلی، فائنل میچ میں جیت کے ساتھ ہی ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
ہندوستان کو جنوبی کوریا، ملیشیا اور سنگاپور کے ساتھ پول اے میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم 30 مئی کو ملیشیا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی، اس کے بعد 31 مئی کو جنوبی کوریا اور 2 جون کو سنگاپور کے خلاف میچ کھیلے گی۔ دونوں پولز سے سرفہرست دو ٹیمیں 5 جون کو سیمی فائنل میں جائیں گی، فائنل 6 جون کو شیڈول ہے۔
ٹیم کے اعلان کے بعد کوچ رانی نے کہا،”یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے اور میچوں کے دباو¿ کو سمجھنے کا بہترین موقع ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم نے فٹنس، حکمت عملی اور ٹیم کوآرڈینیشن پر سخت محنت کی ہے۔ ٹیم ملک کی نمائندگی کے لیے پرجوش ہے اور ہمارا مقصد بے خوف ہاکی کھیلنا اور ٹائٹل کے لیے مضبوط چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔“
ہندوستانی خواتین کی انڈر 18 ٹیم
گول کیپر: مہک پریہار، کھلی کماری
ڈیفنڈرز: سوگن سانگا، نیلم توپنو، روبینہ بکسلا، کرن ایکا، سلوچانی
مڈ فیلڈرز: شروتی کماری، دیا، اسنیہا داوڑے، رشمین کور، نامی گیتا شری، پشپا مانجھی
فارورڈز: نوشین ناز، سویٹی کجور (کپتان)، پرینکا منج، سندیپا کماری، نینسی سروہا
ہندوستان کے میچ کا شیڈول (ہندوستانی معیاری وقت)
30 مئی 2026: ہندوستان بمقابلہ ملیشیا - صبح 5:30 بجے
31 مئی 2026: ہندوستان بمقابلہ جنوبی کوریا - صبح 5:30 بجے
2 جون، 2026: ہندوستان بمقابلہ سنگاپور - صبح 9:30 بجے
پول پوزیشن
پول اے: بھارت، جنوبی کوریا، ملائیشیا، سنگاپور۔
پول بی: چین، جاپان، چائنیز تائپے، بنگلہ دیش۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد