سدرشن اور گل کے درمیان اورینج کیپ کی جنگ تیز، پرپل کیپ میں بھونیشور-رباڈا مشترکہ طور پر ٹاپ پر
سدرشن اور گل کے درمیان اورینج کیپ کی جنگ تیز، پرپل کیپ میں بھونیشور-رباڈا مشترکہ طور پر ٹاپ پر نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں گجرات ٹائٹنز نے احمد آباد میں چنئی سپر کنگز کو 89 رنوں سے ہرا کر شاندار جیت درج کی۔ اس
شبھمن گل اور سدرشن


سدرشن اور گل کے درمیان اورینج کیپ کی جنگ تیز، پرپل کیپ میں بھونیشور-رباڈا مشترکہ طور پر ٹاپ پر

نئی دہلی، 22 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں گجرات ٹائٹنز نے احمد آباد میں چنئی سپر کنگز کو 89 رنوں سے ہرا کر شاندار جیت درج کی۔ اس مقابلے کے بعد اورینج کیپ اور پرپل کیپ کی ریس اور سنسنی خیز ہو گئی ہے۔ بلے بازی میں گجرات ٹائٹنز کے سلامی بلے باز سائی سدرشن اور شبھمن گل ٹاپ پر چھائے ہوئے ہیں، جبکہ گیند بازی میں کاگیسو رباڈا نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے بھونیشور کمار کی برابری کر لی ہے۔

گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے چنئی کے خلاف 37 گیندوں پر 64 رن کی اننگز کھیل کر پہلے اورینج کیپ اپنے نام کی۔ مقابلے سے پہلے ان کے 552 رن تھے، جبکہ ان کے اوپننگ پارٹنر سائی سدرشن 554 رن کے ساتھ ان سے آگے تھے۔ تاہم، سائی سدرشن نے 53 گیندوں پر 84 رن کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے دوبارہ اورینج کیپ حاصل کر لی۔ اب ان کے نام 638 رن ہو گئے ہیں، جبکہ شبھمن گل 616 رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اورینج کیپ کے ٹیبل میں تیسرے نمبر پر راجستھان رائلز کے ویبھو سوریہ ونشی ہیں، جنہوں نے 579 رن بنائے ہیں۔ اس کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے مچل مارش 563 رن اور سن رائزرز حیدرآباد کے ہینرک کلاسن 555 رن کے ساتھ ٹاپ پانچ میں شامل ہیں۔ وراٹ کوہلی بھی اس ریس میں برقرار ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے اسٹار بلے باز 542 رن کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

گیند بازی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے تیز گیند باز بھونیشور کمار طویل عرصے سے پرپل کیپ کی ریس میں آگے چل رہے تھے، لیکن گجرات ٹائٹنز کے کاگیسو رباڈا نے چنئی کے خلاف 3 وکٹ لے کر ان کی برابری کر لی۔ اب دونوں گیند بازوں کے نام 24-24 وکٹ ہیں۔ تاہم، بہتر اکانومی ریٹ (7.70) ہونے کی وجہ سے پرپل کیپ اب بھی بھونیشور کمار کے پاس ہے، جبکہ رباڈا کی اکانومی 9.18 ہے۔

چنئی کے خلاف محمد سراج نے بھی شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹ جھٹکے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے اس سیزن میں 17 وکٹ ہو گئے ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ چنئی سپر کنگز کے انشل کمبوج نے سائی سدرشن کا وکٹ لے کر سیزن میں اپنے وکٹوں کی تعداد 21 تک پہنچائی اور وہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ وہیں گجرات ٹائٹنز کے راشد خان نے بھی 3 وکٹ لے کر کل 19 وکٹ پورے کر لیے اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ راجستھان رائلز کے جوفرا آرچر اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کارتک تیاگی 18-18 وکٹ کے ساتھ ان کے پیچھے برقرار ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande