روتوراج گائیکواڑ پر سلو اوور ریٹ پر 24 لاکھ روپے جرمانہ، دیگر سی ایس کے کھلاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی
نئی دہلی، 22 مئی ( ہ س)۔ روتوراج گائیکواڈ کی کپتانی والی چنئی سپر کنگز پر آئی پی ایل 2026 کے 66ویں میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر کارروائی کی گئی ہے۔ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.22کے تحت گائیکواڈ پر24لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہ
Sports-Cricket-IPL2026-Gaikwad-CodeofConduct


نئی دہلی، 22 مئی ( ہ س)۔ روتوراج گائیکواڈ کی کپتانی والی چنئی سپر کنگز پر آئی پی ایل 2026 کے 66ویں میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر کارروائی کی گئی ہے۔ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.22کے تحت گائیکواڈ پر24لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ اس سیزن میں چنئی سپر کنگز کا یہ دوسرا سلو اوور ریٹ جرم تھا۔ ٹیم کو اس سے قبل میچ نمبر 18 میں بھی اسی وجہ سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قواعد کے مطابق کپتان پر دوسری بار بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون میں شامل باقی کھلاڑیوں اور امپیکٹ پلیئرز پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی میچ فیس کا 25 فیصد یا 6 لاکھ - جو بھی کم ہو- ادا کرنا ہوں گے۔

میچ کی بات کریں تو گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چنئی سپر کنگز کو 89 رن سے شکست دی۔ گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 4 وکٹ پر 229 رن بنائے۔

ٹیم کی جانب سے سائی سدرشن نے 53 گیندوں پر 84 اور کپتان شبھمن گل نے 37 گیندوں پر 64 رن بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 125 رن جوڑے۔ آخر میں جوس بٹلر نے 27 گیندوں پر ناٹ آوٹ 57 رن بنا کر ٹیم کو ایک بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔

230 کے ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز کی شروعات خراب رہی۔ سنجو سیمسن اپنا کھاتہ کھولے بغیر آو¿ٹ ہو گئے جب کہ روتوراج گائیکواڑ صرف 16 رن بنا سکے۔شیوم دوبے نے 17 گیندوں میں 47 رن کی تیز اننگز کھیل کر امیدیں جگائیں لیکن ان کے آو¿ٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم 13.4 اوورز میں 140 رنزپر ڈھیر ہو گئی۔

گجرات کے لیے محمد سراج اور کاگیسو رباڈا نے چنئی کے ٹاپ آرڈر کوبکھیر کر رکھا دیا،انہوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ راشد خان نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔ سراج کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande