آئی پی ایل 2026 سے باہر ہونے پر سی ایس کے گیندبازی کوچ ایرک سیمنز نے کہا، ہم خود کو ایک یونٹ کے طور پر بہتر سمجھ کر جا رہے ہیں
آئی پی ایل 2026 سے باہر ہونے پر سی ایس کے گیندبازی کوچ ایرک سیمنز نے کہا، ہم خود کو ایک یونٹ کے طور پر بہتر سمجھ کر جا رہے ہیں احمد آباد، 22 مئی (ہ س)۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے گیندبازی کوچ ایرک سیمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026
چنئی سپر کنگز کی ٹیم


آئی پی ایل 2026 سے باہر ہونے پر سی ایس کے گیندبازی کوچ ایرک سیمنز نے کہا، ہم خود کو ایک یونٹ کے طور پر بہتر سمجھ کر جا رہے ہیں

احمد آباد، 22 مئی (ہ س)۔ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے گیندبازی کوچ ایرک سیمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں ٹیم کی مایوس کن مہم کے باوجود کہا کہ اس سیزن نے ٹیم کو اپنی طاقت اور کمزوریوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع دیا۔ گجرات ٹائٹنز کے خلاف جمعرات کو 89 رنوں کی شکست کے ساتھ چنئی کی مہم ختم ہو گئی۔

گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 4 وکٹ پر 229 رن بنائے۔ جواب میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم 13.4 اووروں میں 140 رن پر سمٹ گئی اور پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ میچ کے بعد سیمنز نے کہا، ’’ہر کھلاڑی اس سیزن سے کچھ سیکھ کر جائے گا۔ بطور گیندبازی کوچ میں تمام کھلاڑیوں کے لیے رپورٹ تیار کرتا ہوں، تاکہ وہ اگلے نو مہینوں میں اپنی کمزوریوں پر کام کر کے اور بہتر کھلاڑی بن کر لوٹیں۔ جیسے ہم نے انشل کمبوج کو پچھلے سیزن کے بعد بہتر ہو کر لوٹتے دیکھا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس سیزن نے ٹیم کو ایک اکائی (یونٹ) کے طور پر خود کو سمجھنے میں مدد کی ہے۔ سیمنز نے کہا، ’’اب ہم خود کو ایک یونٹ کے طور پر پہلے سے بہتر سمجھتے ہیں۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ کون سا کھلاڑی کیا کر سکتا ہے اور کیا نہیں۔ کارتک نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہم نے ان کی صلاحیت کو قریب سے دیکھا۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کے بارے میں ہمیں پہلے سے معلومات تھیں، لیکن اس ٹورنامنٹ نے ٹیم کے توازن اور کھیلنے کے طریقے کو سمجھنے میں کافی مدد کی ہے۔‘‘

انہوں نے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیزن مستقبل کی حکمتِ عملی طے کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔ سیمنز نے ٹیم کی خراب کارکردگی کے پیچھے چوٹوں کو بھی اہم وجہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جیمی اوورٹن کی چوٹ سے ٹیم کا توازن بگڑ گیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب ٹیم رفتار پکڑ رہی تھی، تبھی جیمی اوورٹن زخمی ہو گئے۔ وہ ہماریگیندبازی یونٹ کے لیے بیحد اہم تھے اور بلے بازی میں بھی مفید تعاون دیتے تھے۔ ان کی کمی ٹیم کو کافی محسوس ہوئی۔‘‘ چنئی سپر کنگز پورے سیزن میں مستقل مزاجی سے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور پوائنٹس ٹیبل میں نیچے رہ کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande