
کوالالمپور، 22 مئی (ہ س) نوجوان ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اشمیتا چالیہا کاملائیشیا ماسٹرز سپر 500 ٹورنامنٹ میں شاندار سفر کوارٹر فائنل میں شکست کے ساتھ ختم ہوگیا۔
کوالالمپور کے ایکسیاٹا ایرینا میں جمعہ کو خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں اشمیتا کو عالمی نمبر 23 اور آٹھویں سیڈ ڈنمارک کی لائن ہوجمارک کجرسفیلڈ سے 21-23، 21-18، 21-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تقریباً آٹھ ماہ کے بعد چوٹ سے واپسی کرنے والی اشمیتا نے میچ کی مضبوط شروعات کی۔ دائیں گھٹنے کی شدید چوٹ اور اس کے بعد کی سرجری کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا بین الاقوامی ٹورنامنٹ تھا۔ پہلے گیم میں ہندوستانی کھلاڑی نے وقفے پر 6-11 کی برتری حاصل کی۔
تاہم ڈنمارک کی کھلاڑی نے واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 12-13 کردیا اور بعد میں 18-19 کی برتری حاصل کرلی لیکن اشمیتا نے دباو¿ کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا گیم 21-32 سے جیت لیا۔
دوسرے گیم میں اشمیتا نے 5-10 کی برتری حاصل کی، لیکن لائن نے مقابلہ کرتے ہوئے اسکور کو 13-13 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد ڈنمارک کے کھلاڑی نے لگاتار پوائنٹس حاصل کر کے گیم 18-21 سے جیت کر میچ کو فیصلہ کن مقابلہ تک پہنچا دیا۔
لائن ہوجمارک کجرسفیلڈ تیسرے اور آخری گیم پر مکمل طور پر حاوی رہی۔ اس نے ابتدائی طور پر 4-8 کی برتری حاصل کی اور اشمیتا کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ڈنمارک کے کھلاڑی نے 11-21 سے گیم جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی