
کولکاتا، 22 مئی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مغربی بنگال کے وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری کے پرسنل اسٹنٹ چندر ناتھ رتھ کے قتل کے معاملے میں ایک اور ملزم کو اتر پردیش کے بلیا ضلع سے گرفتار کیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ جانکاری دی ۔
گرفتار ملزم کی شناخت نوین کمار سنگھ (35) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اتر پردیش کے بلیا ضلع کے پھیپھنا تھانہ علاقے کے تحت تھمہن پورہ گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ سی بی آئی نے اتر پردیش پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں نوین کمار سنگھ کو گرفتار کیا۔ ایجنسی کو چندر ناتھ رتھ کے قتل میں مبینہ طور پر اس کے ملوث ہونے کے بارے میں مخصوص معلومات ملی تھیں۔
تفتیشی ایجنسیوں کا خیال ہے کہ نوین کمار سنگھ سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں کا استعمال اس ہائی پروفائل قتل میں کیا گیا ہوگا۔ برآمد شدہ ہتھیاروں کو فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ قتل میں استعمال ہوئے تھے۔
دریں اثنا، سی بی آئی نے مغربی بنگال کی ایک عدالت میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں راج سنگھ کی رہائی کی درخواست کی گئی ہے، جسے ابتدائی طور پر مغربی بنگال پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کیس کی تفتیش کے دوران بلیا میں گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے بعد میں ”اصل“ راج کمار سنگھ عرف راج سنگھ کو اترپردیش کے مظفر نگر سے گرفتار کیا۔
حکام کے مطابق وارانسی یونٹ کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم 19 مئی کو بلیا پہنچی اور تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی کے دوران نوین کمار سنگھ کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ضبطی کے بعد، آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحتپھیپھناتھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران، نوین نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ گیانیندر پرتاپ سنگھ عرف منو نامی بدمعاش نے 7 مئی کو اس سے ملاقات کی تھی۔ اس کے ساتھ راج کمار سنگھ اور گولو سنگھ بھی تھے۔
نوین نے دعویٰ کیا کہ منو نے بعد میں اسے ہتھیاروں والا ایک بیگ دیا تھا۔ اس کی اطلاع کے بعد، ایس ٹی ایف کی ٹیم نے قومی شاہراہ کے ساتھ واقع ایک کار شوروم سے بیگ برآمد کیا۔ پولیس نے تین پستول، دو ریوالور، 45 زندہ .32 بور کارتوس، تین خالی خول اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔ برآمد ہونے والے پستول میں سے ایک امریکی ساختہ بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق راج کمار سنگھ کو مظفر نگر میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مانو اور گولو سنگھ ابھی تک فرار ہیں۔ سی بی آئی حکام نے تحقیقات کے تحت پہلے بلیا میں منو کے گھر کا دورہ کیا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد، نوین کمار سنگھ کو بلیا کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے عدالتی حراست میں مو¿ جیل بھیج دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ چندرناتھ رتھ کو 6 مئی کو شمالی 24 پرگنہ ضلع میں قریب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد